Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سی بی آئی کے دفتر پہنچ چکے ہیں۔ اس سے پہلے پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سمیت کئی بڑے لیڈران کے ساتھ راج گھاٹ مہاتما گاندھی استھل پہنچے۔ سی بی آئی کے دفتر پہنچنے سے پہلے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ اور حراست میں لئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا، ”جو سوال پوچھیں گے، ہم اس کا جواب دیں گے۔ بی جے پی کے لوگ تو کہہ رہے ہیں، بی جے پی والے سی بی آئی والے سی بی آئی کو کنٹرول کرتے ہیں۔“
وہیں دوسری طرف، اروند کیجریوال سے سی بی آئی کے ذریعہ شراب پالیسی سے متعلق معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے بلائے جانے سے متعلق عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے پیرا گڑھی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بی جے پی بہت طاقتور ہے، کسی کو بھی جیل بھیج سکتی ہے
پیشی سے پہلے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے شاید جانچ ایجنسی کو انہیں گرفتارکرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (بی جے پی) ’’بہت طاقتور ہیں اور کسی کو بھی جیل بھیج سکتے ہیں۔‘‘ ٹوئٹر پر جاری پانچ منٹ کے ویڈیو پیغام میں کیجریوال نے کہا کہ وہ شراب پالیسی معاملے میں سی بی آئی کے سوالوں کا سچائی اور ایمانداری سے جواب دیں گے، کیونکہ ان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے کہا، ’’مجھے آج سی بی آئی نے طلب کیا ہے اور میں سبھی جواب ایمانداری سے دوں گا۔ یہ لوگ بہت طاقتور ہیں۔ وہ کسی کو بھی جیل بھیج سکتے ہیں، چاہے اس شخص نے کوئی جرم کیا ہو یا نہیں۔‘‘
ساری سازش گرفتاری کے لئے ہو رہی ہے
دہلی حکومت میں وزیر گوپال رائے نے کہا کہ ’’ساری سازش گرفتار کرنے کے لئے ہو رہی ہے، جس طرح سے مرکزی حکومت اور وزیراعظم تانا شاہی رویہ پراتارو ہیں اور جس طرح سے اروند کیجریوال کو سی بی آئی کے ذریعہ بلایا گیا ہے، وہ دکھا رہا ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی توڑنا چاہتے ہیں۔ ہرظلم کا خاتمہ ہوتا ہے اور ان کا بھی ہوگا۔“
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…