قومی

Kavyaanjali Ceremony in memory Gopal Das Neeraj: عظیم شاعر گوپال داس’نیرج‘ کی چھٹی برسی پر نیرج سمان کی تقریب منعقد ،نیرج کی خدمات کو کیا جارہا ہےیاد

شاعر، گیت نگار اور ادیب گوپال داس ‘نیرج’ کی چھٹی برسی پر آج (19 جولائی) راجدھانی دہلی میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیاگیا ہے۔ یہ پروگرام شام 6:30 بجے دہلی کے رائے سینا روڈ پر واقع پریس کلب آف انڈیا کے احاطے میں منعقد ہوا۔نیرج سمان سماروہ‘ کا انعقاد بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اور گوپال داس نیرج کے بیٹے مریگانک پربھاکر کے ذریعے کیا گیا ہے۔ پریس کلب کے علاوہ ہندی اکیڈمی اور مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ بھی پروگرام کے انعقاد میں شامل ہیں۔ سی ایم ڈی اوپیندر رائے اس ٹرسٹ کے سرپرست ہیں۔عظیم شاعر گوپال داس ‘نیرج’ کی یاد میں سی ایم ڈی اوپیندر رائے پہلے بھی پروگرام منعقد کر چکے ہیں۔ پچھلے سال، کاویانجلی سمان تقریب کے دوران، انہوں نے اداکار انو کپور کو گوپال داس نیرج ایوارڈ-2023 سے نوازا تھا۔

پریس کلب میں منعقدہ اس تقریب کا باضابطہ آغاز شمع روشن کرکے کیا گیا، شمع روشن کرنے کیلئے جاوید اختر نے پیش قدمی کی اور ان کے ہاتھ سے ہاتھ ملانے والوں میں انو ملک، بونی کپور سمیت کئی اہم شخصیات کے نام شامل ہیں ۔ اس  کے بعد مہمانوں کا باضابطہ طور پر سی ایم ڈی اوپیدر رائے کی جانب سے جاوید اختر سمیت دیگر مہمانوں کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا گیا۔

جاوید اختر کو اعزاز سے نوازا جائے گا

اس پروگرام کی صدارت پدم شری سریندر شرما کررہے ہیں۔ مدھیہ پردیش حکومت کے کھیل/ تعاون کے وزیر وشواس سارنگ مہمان خصوصی ہیں، پنجاب پولیس کے اے ڈی جی پی فیاض فاروقی بطور مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں۔ ان کے علاوہ ہندی اکیڈمی کے سکریٹری رشی کمار اور سابق ایم ایل سی رام نریش یادو مہمان خصوصی ہیں۔پروگرام میں گیت نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر کو ‘مہاکوی نیرج سمان-2024’ سے نوازا جائے گا۔ اس تقریب میں بالی ووڈ کی کچھ سرکردہ شخصیات شرکت کررہی ہیں، جن میں اداکار اور ہدایت کار انو کپور، فلمساز بونی کپور اور اسکرین رائٹر اور فلمساز رومی جعفری شامل ہیں۔ یہ تینوں افراد بطور خاص شرکت کررہے ہیں۔

گوپال داس نیرج کون ہے؟

گوپال داس سکسینہ ‘نیرج’ 4 جنوری 1925 کو اٹاوہ ضلع کے مہیوا بلاک کے قریب پوروالی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ہندی سنیما کے لیے ان کے لکھے ہوئے گانے بہت مقبول ہوئے۔ انہوں نے فلم پریم پجاری (1970) کی ‘لکھے جوخط تجھے’، ‘رنگیلا رے تیرے رنگ میں’، فلم چندا اور بجلی (1970) کی ‘کال کا پہیہ گھومے رے بھیا’، فلم پہچان (1971)کی ‘بس یہی  اپرادھ میں ہربار کرتا ہوں، اور میرا نام جوکر (1972) سے ‘اے بھائی!’ ‘زارا دیکھ کے چلو’ جیسے یادگار گیت لکھے ہیں۔انہیں 1991 میں پدم شری اور 2007 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ 1994 میں، اتر پردیش ہندی انسٹی ٹیوٹ نے ‘یش بھارتی ایوارڈ’ دیا۔ نیرج کو عالمی اردو ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ان کا انتقال 19 جولائی 2018 کو ہوا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago