قومی

حاجیوں کی خدمت کے لئے 11سرکاری ملازمین کو سعودی عرب بھیجے گی دہلی حج کمیٹی، کوثر جہاں نے کیا اعلان

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے جاری پریس بیان کے مطابق، مقدس سفر حج 2024 کو بہتر سے بہتر سہولیات کے ساتھ انجام دینے اور سفر حج کے دوران حاجیوں کی مدد کے لئے خادم الحجاج کے انتخاب کے لئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیرپرسن کوثر جہاں کی صدارت میں ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ممبران، اسمبلی کوٹے سے منتخب عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی عبدالرحمٰن اور حاجی یونس، کونسلر نازیہ دانش و اسلامک اسکالر محمد سعد بھی موجود تھے۔
آج کی میٹنگ کے ایجنڈے میں خاص طور سے عازمین حج 2024کے لئے دہلی اسٹیٹ سے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ و مدینہ جانے والے دہلی کے حاجیوں کی مدد کے لئے مدد گار یعنی خادم الحجاج کا انتخاب کرنا تھا۔ آج کی اس میٹنگ میں کُل 11 سرکاری ملازمین کا انتخاب عمل میں آیا جوکہ حاجیو ں کے ساتھ سعودی عرب جائیں گے۔ قابل ذکرہے کہ وزارت اقلیتی امور، حکومت ہند کی ہدایت کے مطابق، ہرسال اسی طرح کے سرکاری عملے کوایک طے شدہ اُصول کے مطابق منتخب کیا جاتا ہے، اس سال 11 لوگوں کے علاوہ 2 سرکاری ملازمین کو ویٹنگ لسٹ میں بھی رکھا گیا ہے، جن کا انتخاب آگے آنے والی سیٹوں کے بعد کیا جائے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

1 hour ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

3 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

4 hours ago