بنگلورو: بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (BMRCL) کے آفیشل ای میل پر پیر کی دیر رات ایک چونکا دینے والا دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا۔ نامعلوم شخص نے خود کو’کنڑ لوگوں کا دیش بھکت‘ اور ’’دہشت گرد جیسا‘‘ قرار دیتے ہوئے کسی ایک میٹرو اسٹیشن کو بم سے اُڑا دینے کی دھمکی دی۔
’’تم لوگوں نے مجھے دہشت گرد جیسا بنا دیا‘‘
اس شخص کا دعویٰ تھا کہ میٹرو کے کچھ ملازمین اُس کی طلاق یافتہ بیوی کو مسلسل پریشان کر رہے ہیں اور اگر یہ ہراسانی بند نہ ہوئی تو وہ بڑا نقصان پہنچائے گا۔ ای میل میں لکھا تھا، ’’تم لوگ میری ایکس وائف کو پریشان کر رہے ہو۔ میں کنڑ کا دیش بھکت ہوں۔ تم لوگوں نے مجھے دہشت گرد جیسا بنا دیا۔ اب تمہارے ایک میٹرو اسٹیشن پر دھماکہ کیا جائے گا۔‘‘
ای میل ملتے ہی حرکت میں آئے BMRCLحکام
ای میل ملتے ہی بی ایم آر سی ایل کے حکام حرکت میں آ گئے۔ ای میل کی سچائی کی جانچ کے بعد انہوں نے ولسن گارڈن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر لی۔ ملزم کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 351(2) اور 351(3) کے تحت مقدمہ بنایا گیا ہے، جو مجرمانہ دھمکی اور عوام میں خوف پھیلانے سے متعلق ہے۔
کسی پرائیویٹ ڈومین سے بھیجا گیا ای میل
پولیس ذرائع کے مطابق ای میل کسی پرائیویٹ ڈومین سے بھیجا گیا ہے اور آئی پی ایڈریس ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سائبر کرائم وِنگ بھی تحقیقات میں مصروف ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھمکی دینے والا شخص واقعی کسی میٹرو ملازم سے ذاتی رنجش رکھتا ہے یا یہ محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہے۔
بنگلورو میٹرو کی بڑھائی گئی سیکورٹی
واقعے کے بعد بنگلورو میٹرو کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تمام میٹرو اسٹیشنوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے، جبکہ ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈٹیکشن ٹیمیں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ مسافروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی مشکوک شے یا شخص کو دیکھنے پر فوراً اطلاع دیں۔
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں بنگلورو میں اس طرح کے دھمکی آمیز ای میل یا کالز کی یہ پہلی واردات نہیں ہے۔ مارچ 2024 میں بھی شہر کے کئی اسکولوں کو بم کی دھمکیاں ملی تھیں، جو بعد میں فرضی ثابت ہوئیں۔
بھارت ایکسپریس۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…