کرناٹک کی سیاست اس وقت بھڑک اٹھی ہے۔ اس کی وجہ سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں ہیں۔ کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ ریاست کا وزیراعلیٰ بدل سکتا ہے اوریہ کہ ڈی کے شیوکمارنئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی متعدد بارتردید کی جا چکی ہے۔ اس سب کے درمیان اب ریاستی کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدرڈی کے شیووہارکا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی کے شیوکمارنے اندرا گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پربنگلورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “میں اس عہدے پرہمیشہ کے لیے نہیں رہ سکتا۔ میں اس عہدے پرساڑھے پانچ سال سے ہوں، میں اس سال مارچ میں 6 سال مکمل کروں گا۔ کوئی عہدہ مستقل نہیں ہوتا۔” اب ان کے بیان کی کئی طرح سے تشریح کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈی کے شیوکمارجلد ہی ریاستی صدرکا عہدہ چھوڑسکتے ہیں۔
اب کسی دوسرے کو موقع ملے: ڈی کے
ڈی کے شیو کمارنے اپنے خطاب میں مزید کہ کہ اس عہدے کے لئے اب دوسرے لیڈران کو بھی موقع دیا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کانگریس کی فرنٹ لائن لیڈرشپ میں بنے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں لیڈر شپ میں رہوں گا۔ آپ لوگ فکرمت کیجئے، میں پہلی لائن میں ہی رہوں گا۔ میں رہوں یا نہ رہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ میری کوشش ہے کہ آپ اپنی مدت میں پارٹی کے 100 آفس بنواوں۔
ڈی کے شیوکمار 2020 میں بنے تھے ریاستی صدر
کانگریس لیڈرڈی کے شیوکمارکومئی 2020 میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کا صدرنامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2023 میں نائب وزیراعلیٰ بننے پران کا پارٹی کے ریاستی صدرعہدے سے استعفیٰ دینے کا ارادہ تھا۔ حالانکہ پارٹی سربراہ ملیکا ارجن کھڑگے اورپارٹی لیڈرراہل گاندھی نے انہیں کچھ اوروقت تک عہدے پر بنے رہنے کے لئے کہا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
لکھنؤ ٹیچر انتخابی حلقے میں سشیل کمار پٹیل اور بی جے پی کے امیش دویدی…
کرانتی نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کرکے لارڈز میں ٹیسٹ کرکٹ…
گزشتہ ہفتے پیرس سے شروع ہونے والی یہ تحریک اب فرانس کے کئی علاقوں تک…
رپورٹ کے مطابق انڈیا الائنس سے دو جماعتیں الگ ہو چکی ہیں۔ پہلے اس اتحاد…
نیرو ڈھانڈا اور کینن چنائی کی جوڑی نے 34 پوائنٹس کے ساتھ نیا ایشین گیمز…
دھن راج ناتھوانی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں گروپ صدر ہیں۔ ان کی پروفائل کے مطابق…