قومی

Vibrant Gujarat 2026: کرن اڈانی نے بھارت کی ترقی میں گجرات کے کردار اور کچھ میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا کیا اعلان

وائبرینٹ گجرات 2026 سے خطاب کرتے ہوئے اڈانی گروپ کے ڈائریکٹر کرن اڈانی نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کو بھارت کی ہمہ گیر تبدیلی کا محور قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو طویل مدتی سوچ، مضبوط ادارہ سازی اور ترقی کو تہذیبی مشن کے طور پر دیکھنے کا وژن دیا ہے۔ ان کے مطابق آج بھارت صرف ترقی کا خواہاں نہیں بلکہ عالمی قیادت اور مستقبل کی سمت متعین کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گجرات: وژن اور عملدرآمد کی مثال

کرن اڈانی نے کہا کہ گجرات بھارت کی سب سے صنعتی طور پر ترقی یافتہ اور عالمی سطح پر منسلک ریاستوں میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات بھارت کی جی ڈی پی میں 8 فیصد سے زائد حصہ دار ہے۔ صنعتی پیداوار میں 17 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ ملک کے 40 فیصد کارگو کی ہینڈلنگ اس کی بندرگاہوں سے ہوتی ہے۔ قابل تجدید توانائی میں بھی گجرات نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی اچانک حاصل نہیں ہوئی بلکہ اس کی بنیاد اُس وقت پڑی جب نریندر مودی وزیراعلیٰ تھے اور انہوں نے بہتر طرزحکمرانی اور تیز رفتار فیصلوں کے ذریعے گجرات کو بدل کر رکھ دیا۔

بھارت کی معیشت اور عالمی منظرنامہ

خطاب میں کرن اڈانی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب عالمی معیشت غیر یقینی اور تقسیم کا شکار ہے، بھارت تقریباً 8 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے اور 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی سمت مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق آج بھارت سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کے لیے دنیا کے سب سے پرکشش ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔

کَچھ: تبدیلی کی علامت

کرن اڈانی نے کَچھ کو تبدیلی کی طاقتور علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو علاقہ کبھی پسماندہ سمجھا جاتا تھا، آج وہ بھارت کا ایک اسٹریٹجک صنعتی، لاجسٹکس اور توانائی مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مندرا اڈانی گروپ کی ’’کرم بھومی‘‘ ہے، جہاں بھارت کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ، کاپر اسمیلٹر پلانٹ، کوئلہ سے پی وی سی کمپلیکس، سولر مینوفیکچرنگ کمپلیکس موجود ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا قابل تجدید توانائی منصوبہ

انہوں نے کہا کہ کھاوڑا (Khavda) میں دنیا کا سب سے بڑا قابلِ تجدید توانائی پارک تیار کیا جا رہا ہے، جس کی مجموعی صلاحیت 37 گیگاواٹ ہوگی۔ یہ منصوبہ نہ صرف توانائی کا پروجیکٹ ہے بلکہ دنیا کے سامنے بھارت کا یہ پیغام ہے کہ معاشی ترقی، ماحولیاتی ذمہ داری اور توانائی سلامتی ایک ساتھ ممکن ہیں۔

1.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

کرن اڈانی نے اعلان کیا کہ اڈانی گروپ آئندہ پانچ برسوں میں کَچھ کے خطے میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 2030 تک کھاوڑا منصوبے کی مکمل 37 گیگاواٹ صلاحیت کو فعال کیا جائے گا۔ آئندہ دس برسوں میں مندرا بندرگاہ کی گنجائش کو دُگنا کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ تمام سرمایہ کاریاں روزگار، صنعتی مسابقت، پائیداری اور طویل مدتی استحکام جیسے قومی اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

وکست بھارت 2047 کا سفر

خطاب کے اختتام پر کرن اڈانی نے کہا کہ وکست بھارت 2047 کے سفر میں گجرات کلیدی ستون بنا رہے گا اور اڈانی گروپ ایک مضبوط، خود کفیل اور عالمی سطح پر باوقار بھارت کی تعمیر میں حکومت کا قابلِ اعتماد شراکت دار بنا رہے گا۔ جئے ہند۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Sara Tendulkar: سارہ تندولکر کا دلکش انداز، بھابھی کے ساتھ دیے پوز، مداحوں کو گنیش چترتھی کی مبارکباد

سارہ تندولکر نے منگل کی صبح انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان میں…

6 minutes ago

UPI Charge Rule: یو پی آئی کے نئے قواعد، کس سے، کب، کتنا اور کہاں وصول کیا جائے گا چارج؟

حکومت نے واضح کیا ہے کہ تاجر ایم ڈی آر فیس کا بوجھ صارفین پر…

1 hour ago