بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن کے تین مرحلوں کے لئے ووٹنگ ہوچکی ہے۔ اس درمیان لیڈران کے پارٹی بدلنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ کانگریس کو ایک کے بعد ایک جھٹکے لگ رہے ہیں۔ اسی ضمن میں اب اترپردیش میں کانگریس کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ یہاں سے سابق مرکزی شری پرکاش جیسوال کے بھائی پرمود جیسوال بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں، جس سے کانگریس کو نقصان ہونا طے ہے۔
پرمود جیسوال نے آج بدھ کو کانپور میں گھاٹم پورمیں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے عوامی جلسے میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی۔ پرمود جیسوال نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے آنے سے پہلے بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی۔ انہیں دنیش رائے نے کمل کا پٹہ پہنا کرپارٹی میں شامل کرایا۔ اس دوران دیویندرسنگھ بھولے بھی موجود تھے۔
کانپورلوک سبھا سیٹ پرکانگریس نے آلوک مشرا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ جبکہ بی جے پی کی طرف سے رمیش اوستھی کو امیدواربنایا گیا ہے۔ اس سیٹ پر 13 مئی کو چوتھے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔
کانپورمیں کانگریس کو لگا بڑا جھٹکا
شری پرکاش جیسوال کانپورسے کانگریس کے بڑے لیڈر رہے ہیں۔ 1999، 2004 اور 2009 میں شری پرکاش جیسوال نے کانپورسے کانگریس کا پرچم بلند کیا اوریہاں سے رکن پارلیمنٹ بنتے ہی مرکزی وزیربھی بنے، لیکن گزشتہ الیکشن میں بی جے پی سے ہارنے کے بعد شری پرکاش جیسوال کچھ کم سرگرم نظرآتے ہیں۔ شری پرکاش جیسوال نے ایک سال پہلے ہی طبیعت کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا تھا۔ سال 1998 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ جب شری پرکاش جیسوال الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں، ایسے میں پرمود جیسوال کے بی جے پی میں شامل ہونے سے متعلق کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ جیسوال برادران کے الیکشن میں نہیں رہنے سے کانگریس کو نقصان ہوسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…