قومی

Kanhaiya Kumar to contest from North East Delhi: کنہیا کمار کو کانگریس نے دیا ٹکٹ ،دہلی میں منوج تیواری کے خلاف بنایا امیدوار

لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر، کانگریس نے اتوار (14 اپریل) کو امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی۔ کانگریس نے اس فہرست میں تین ریاستوں سے 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے شمال مشرقی دہلی سے کنہیا کمار کو ٹکٹ دیا ہے۔ کنہیا کمار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار منوج تیواری کو چیلنج کریں گے۔ پارٹی نے دہلی میں لوک سبھا کی تین، پنجاب کی چھ اور اتر پردیش کی ایک سیٹ کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

وہیں دہلی کی چاندنی چوک سیٹ سے جے پی اگروال اور شمال مغربی دہلی سے ادت راج کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کانگریس نے پٹیالہ سے دھرم ویر گاندھی، سنگرور سے سکھ پال سنگھ کھیرا، امرتسر سے گرجیت اوجلا، جالندھر سے پنجاب کے سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی اور الہ آباد سے اجول ریوتی رمن سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔

قریب 37سالہ کنہیا کمار بہار کے بیگوسرائے کے رہنے والے ہیں، اس بار وہ دوسری بار لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں، انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ٹکٹ پر بیگوسرائے لوک سبھا سیٹ سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس الیکشن میں انہیں 4 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جے این یو ایس یو کے سابق صدر کنہیا کمار 2021 میں کانگریس میں شامل ہوئے اور 2023 میں کانگریس ورکنگ کمیٹی میں شامل ہوئے۔

منوج تیواری شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹ سے دو بار رکن پارلیمنٹ ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت کو شکست دی تھی۔ کانگریس کے امیدوار جے پی اگروال چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے پروین کھنڈیلوال سے مقابلہ کریں گے۔ اُدت راج شمال مغربی دہلی سے بی جے پی لیڈر یوگیندر چندولیا سے مقابلہ کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

3 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

46 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago