بھارت ایکسپریس۔
کانگریس لیڈراورنارتھ ایسٹ دہلی سے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمارنے دہلی کی سی ایم اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ سیاسی زبان میں اسے خیرسگالی ملاقات کہتے ہیں، لیکن میں اسے قلبی ملاقات سمجھتا ہوں، ملک میں جو صورتحال ہے اور تانا شاہی چل رہی ہے، کسی کو بھی پکڑ کر بغیر کسی وجہ کے جیل میں بند کردینا، اس کے خلاف ہم لوگ کئی سالوں سے لڑ رہے ہیں۔
کنہیا کمارنے کہا کہ تانا شاہی کے خلاف ہم سب متحد ہیں، ہم سب مل کریہ لڑائی لڑیں گے، متحد ہوکراس لڑائی کو لڑا جائے گا۔ ملک میں آئین اور جمہوریت کو ختم کیا جا رہا ہے، اس کو ہم لوگ بچائیں گے، اس تانا شاہی کو ختم کریں گے۔
ہماری حکمت عملی دہلی کے لوگوں کی عزت نفس کے لئے
کنہیا کمار نے کہا کہ ہم صرف 4 سیٹوں پر الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں، بلکہ 543 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ہم انڈیا الائنس کے سب لوگ اتحادی پارٹی ہیں۔ الائنس پوری طرح سے متحد ہیں۔ دہلی کی سبھی ساتوں سیٹوں پرالیکشن لڑ رہے ہیں، جو بھی ہم لوگ حکمت عملی بنا رہے ہیں، وہ کسی ایک امیدوار یا پارٹی کے لئے نہیں ہے بلکہ وہ دہلی کے لوگوں کے لئے ہے، دہلی کے لوگوں کے عزت نفس کی بات ہے، یہ کسی ایک شخص کو رکن پارلیمنٹ یا کسی ایک شخص کو وزیراعظم بنانے کا سوال نہیں ہے، ایک پارٹی کی حکومت بنانے کا سوال نہیں ہے۔
کنہیا کمارنے مزید کہا کہ دہلی کے لوگوں کو جس طرح سے بے عزت کیا جارہا ہے، جس طرح سے دہلی میں تانا شاہی چل رہی ہے، وزیراعلیٰ کو پکڑ کرجیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس تانا شاہی کے خلاف اور دہلی کے افسران پر روز جو حملے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کو آرڈیننس کے تحت تبدیل کیا گیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ الیکشن کے درمیان کئی لیڈران کو جو جیل میں ڈالا گیا ہے۔ یہ دہلی کے لوگوں کو بے عزت کیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…