قومی

Kangana Ranaut News: کنگنا رناوت کا لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ؟ بی جے پی اس سیٹ سے دی سکتی ہے ٹکٹ

لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ بی جے پی ہماچل سے اداکارہ کنگنا رناوت کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔ انہیں ہماچل کی منڈی سیٹ سے ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔ کنگنا نے بھی الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ان کا شمار منڈی سے ٹکٹ کے مضبوط دعویداروں میں کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی نے ہماچل پردیش میں چار میں سے دو سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کنگنا رناوت کا نام بھی ان ناموں میں شامل ہے جن پر بی جے پی منڈی سیٹ سے امیدوار بننے پر غور کر رہی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بی جے پی نے اب تک دو فہرستیں جاری کرکے 267 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ تیسری فہرست بھی جلد آ سکتی ہے۔ اس کی تاریخ 20-21 مارچ بتائی جارہی ہے۔ ان میں کنگنا رناوت کا نام بھی شامل ہو سکتا ہے۔  کنگنا  نے کہا تھا، “میں پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نہیں ہوں، کنگنا رناوت نے اس بات سے انکار نہیں کیا کہ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

کنگنا رناوت اصل میں منڈی ضلع سے ہیں۔ ان کا تعلق راجپوت برادری سے ہے۔ منڈی میں راجپوت برادری کے ووٹرز کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ منڈی میں درج فہرست ذات کے ووٹروں کی بھی کافی تعداد ہے، جو بی جے پی کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

ہماچل میں لوک سبھا کے انتخابات کب ہیں؟

ہماچل کی چار لوک سبھا سیٹوں پر یکم جون کو ووٹنگ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی وہاں کی چھ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات بھی یکم جون کو ہوں گے۔ یہ سیٹیں کانگریس کے چھ ایم ایل اے کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

1 minute ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

8 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

25 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

59 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

1 hour ago