قومی

Kangana on Raja Raghuvanshi Murder Case: سونم   رگھوونشی پر  بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی

راجہ رگھوونشی قتل کیس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 29 سالہ راجہ اپنی بیوی سونم رگھوونشی کے ساتھ ہنی مون کے لیے میگھالیہ گئے تھے۔ اس دوران ان کی لاش ملی۔ ان کی بیوی سونم  رگھوونشی اور ان کے عاشق اور دو دیگر لوگوں پر راجہ کو بے دردی سے قتل کرنے کا الزام ہے۔ وہیں بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے اس دل دہلا دینے والے  واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے ظالمانہ، گھناؤنا اور مکمل طور پر انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے۔

کنگنا رناوت کا راجہ رگھوونشی قتل کیس پر ردعمل

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔انہوں  نے لکھا، “کتنی بیہودہ بات ہے! ! ایک عورت شادی سے انکار نہیں کر سکتی ،کیونکہ وہ اپنے والدین سے ڈرتی ہے، لیکن وہ ایک کنٹریکٹ کلر کے ساتھ قتل کا منصوبہ بنا سکتی ہے، یہ بات صبح سے میرے ذہن میں ہے ،لیکن میں اسے سمجھ نہیں پا رہی ہوں!!! اوہ مجھے اب سر درد ہو رہا ہے!! وہ طلاق بھی نہیں لے سکتی تھی یااپنے عاشق کے ساتھ نہیں   بھاگ سکتی  تھی۔

” کنگنا  رناوت کا کہنا تھا کہ کتنا ظالم، گھناؤنا اور بیہودہ  عمل ہے

 کنگنا  رناوت نے مزید لکھا، “کتنا ظالم، گھناؤنا اور سب سے بڑھ کر بیوقوف اور احمق ، بیوقوف لوگوں کو کبھی ہلکا نہیں لینا چاہیے، وہ کسی بھی معاشرے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوتے ہیں… ہم اکثر ان پر ہنستے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ نقصان نہیں پہنچا سکتے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ ذہین لوگ اپنے فائدے کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، لیکن یہ یادرکھیں کہ ایک بیوقوف انسان کو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ  کیا کررہا ہے، اپنے اردگرد کے بیوقوفوں سے ہمیشہ ہوشیار رہیں!!!

 راجہ رگھوونشی قتل کیس کے بارے  کچھ تفصیل

سونم اور دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قتل کے چند دن بعدانہوں  نے اتر پردیش کے غازی پور کے ایک مقامی پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی (سرینڈر) کر دی۔ شیلانگ پولیس نے اب قتل میں ملوث تین افراد کا 7 دن کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ سونم کو تین روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ کیس میں جلد مزید انکشافات متوقع ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

31 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

48 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago