قومی

Kalpana Soren meets Sunita Kejriwal: کلپنا سورین کی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا سے ملاقات، دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ (30 مارچ) کو جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سنیتا کیجریوال اور کلپنا سورین نے ایک دوسرے کا پرتپاک استقبال کیا۔

 لوک سبھا انتخابات سے قبل دونوں کے درمیان یہ ملاقات اہم بتائی جاتی ہے۔ سنیتا کیجریوال اور کلپنا سورین کی ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں کئی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور عام آدمی پارٹی انڈیا لوک سبھا انتخابات میں اتحاد کا حصہ ہیں۔

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھردواج کے ساتھ اروند کیجریوال کے گھر پہنچیں۔ جہاں انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیت کیجریوال سے ملاقات کی۔ اسی سلسلے میں پنجاب حکومت کے وزیر کلدیپ دھالیوال بھی سنیتا کیجریوال سے ملنے پہنچے۔

سی ایم کیجریوال اور ہیمنت سورین ای ڈی کی حراست میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو حال ہی میں ای ڈی نے شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے 31 جنوری کو ای ڈی نے جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالے سے متعلق ایک معاملے میں 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی سخت پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔

ای ڈی کی گرفتاری کے بعد جھارکھنڈ اور دہلی کی سیاست کافی گرم  ہوگئی ہے۔ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ کلپنا سورین ان کی جگہ لے سکتی ہیں۔ تاہم جے ایم ایم کے عہدیداروں کی میٹنگ کے بعد چمپائی سورین نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

کم و بیش یہی صورتحال دہلی میں بھی ہے۔ حال ہی میں، دہلی کی Rouse Avenue کورٹ نے اروند کیجریوال کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد عام آدمی پارٹی لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر آتشی، سوربھ بھردواج کے ساتھ سنیت کیجریوال کو وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

20 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago