قومی

Kala Sankul Family Offers Dance Tribute: کلا سنکُل خاندان کی جانب سے نوراتری پر دیوی درگا کو رقص کے ذریعے خراج عقیدت، کلاسیکی رقص نے ناظرین کو مسحور کر دیا

نئی دہلی: سنستکار بھارتی کے زیر اہتمام کلا سنکُل کیمپس میں ماہانہ اسٹیج سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا، جو اس بار نوراتری کے موقع پر منعقد ہوا۔ پروگرام کا مرکزی عنوان تھا: ’’نو رس اور نو درگا: جذبات، عقیدت اور فن کا سنگم‘‘۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اور پدم شری ایوارڈ یافتہ ممتاز کتھک ڈانسر شوونا نارائن نے چراغ روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا۔

کلاسیکی رقص کی شاندار پیشکشیں

پہلی پرفارمنس عبدالخالد نے پیش کی، جنہوں نے ’’نورس‘‘ کی شان و شوکت کو کُچی پوڑی رقص کے ذریعے زندہ کر دیا۔ ان کے بعد مسکان ناگپال نے اپنی جاندار کتھک پیشکش میں ’’نودرگا‘‘ کے مختلف روپ پیش کیے۔ دونوں فنکاروں کو شاندار تالیوں سے نوازا گیا اور سامعین دم بخود رہ گئے۔

شوونا نارائن کا خطاب

اپنے خطاب میں شوونا نارائن نے کہا: ’’فن صرف اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک ایسا پل ہے جو جذبات، عقیدت اور سماجی شعور کو جوڑتا ہے۔ نورس اور نودرگا کا سنگم ہندوستانی ثقافت کی گہرائی اور وسعت کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے نوراتری کے موقع پر فن میں درگا کے مختلف روپوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

ناظرین اور فنکاروں کی پذیرائی

فن سے محبت کرنے والے، طلبہ اور محققین نے ان پیشکشوں کو بے حد سراہا۔ اس سمپوزیم نے نہ صرف ہندوستانی کلاسیکی رقص کی تنوع کو اجاگر کیا بلکہ بھارتی ثقافت کی روحانی طاقت کو بھی پیش کیا۔ کلا سنکُل خاندان نے تمام فنکاروں، مہمانوں اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم کیا کہ ایسے ماہانہ پروگرامز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ ہندوستانی فن اور روایت کو فروغ اور تحفظ دیا جا سکے۔

انتظام اور معاونین

پروگرام کی کامیاب نگرانی اسنیہا مکھرجی نے کی، اسٹیج کی میزبانی گریما رانی نے کی جبکہ شکریہ کی رسم شروتی سنہا نے ادا کی۔ راج اپادھیائے (سنسکار بھارتی دہلی کے اسٹیج آرٹس ڈپارٹمنٹ کے کنوینر)، بھرتی دانگ (سینئر اناؤنسر)، پردیپ پاٹھک (ماہرطبلہ نواز)، ہرشت گوئل، رمن کمار، فیضی عبدالکلام، لاونیا سنہا، برجیش اور ستیم نے بطور معاون پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Bharat Express

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

6 minutes ago

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

3 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

3 hours ago