قومی

K Annamalai Resign News: بی جے پی سے استعفیٰ کے بعد کے انّاملائی نے کیا نئی پارٹی بنانے کا اعلان، کہا-’میرے دل میں وزیراعظم مودی کے لئے…‘

تمل ناڈو بی جے پی کے سابق ریاستی صدر کے انّاملائی نے جمعہ (5 جون) کو بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک نئے سیاسی سفرکی شروعات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے وہ ایک نئے سیاسی آندولن کی شروعات کررہے ہیں اورعوام سے اس مہم میں ساتھ دینے کی اپیل کی۔

نئی سیاسی سمت کی طرف گامزن

کے انّاملائی نے اپنے سیاسی سفرکو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سال 2009 میں ڈی ایم ڈی کے کے ساتھ انٹرن شپ کی تھی اورسال 2020 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اب وہ ایک نئی سیاسی سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

رجنی کانت نے ساتھ آنے کی دی تھی تجویز

انہوں نے انکشاف کیا کہ 24 اگست 2020 کو بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے اداکار رجنی کانت نے انہیں فون کرکے اپنی ممکنہ سیاسی پارٹی میں شامل ہونے کی تجویز دی تھی، لیکن بی جے پی کے نیشنل جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کو پہلے ہی وعدہ کرلینے کی وجہ سے انہوں نے رجنی کانت کی تجویز کو نامنظور کرکے بی جے پی کا دامن تھام لیا تھا۔ کے انّاملائی نے کہا کہ ان کا مقصد زمین سے جڑی صاف ستھری اور شفاف سیاست کی شروعات کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے نئے سیاسی تحریک کا نام “We The Leader” ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی “APJ Abdul Kalam Ethics in Politics” نامی تنظیم کے ذریعہ اس تحریک سے جڑنے والے اراکین کو سیاسی اور اخلاقی قیادت کی ٹریننگ دی جائے گی۔

وزیراعظم مودی سے متعلق کیا کہا؟

کے انّاملائی نے وزیراعظم نریندرمودی کے تئیں احترام کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں وزیراعظم مودی کے لئے ہمیشہ احترام رہے گا۔ حالانکہ اگرکسی موضوع پربی جے پی اوران کے خیالات میں اختلاف ہوگا تووہ اسے پوری سنجیدگی اورکھل کراٹھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین زبانوں والی پالیسی کا انہوں نے بی جے پی کے اندر رہتے ہوئے بھی مخالفت کی تھی۔

بی جے پی سے استعفیٰ پرکیا بولے؟

استعفیٰ کے بارے میں بولتے ہوئے کے انّاملائی نے بتایا کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرکے پارٹی میں محسوس کی گئی خامیوں اوراپنے خیالات کو واضح طورپر رکھا، جس کے بعد استعفیٰ دیا۔ کے انّاملائی نے کہا کہ وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہے، جو دوربیٹھ کراستعفیٰ بھیج دیتے ہیں، بلکہ انہوں نے پارٹی قیادت کے سامنے اپنی بات رکھ کرقابل احترام طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، بھارتی خواتین کی ٹریپ ٹیم نے جیتا سلور، پی ایم مودی اور امت شاہ نے دی مبارکباد

منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز، خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیم نے جیتا تاریخی گولڈ میڈل، وزیر اعظم نریندر مودی نے دی مبارکباد

وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…

2 hours ago

RBI Repo Rate Hike: آر بی آئی ریپو ریٹ میں اضافے کا امکان، اکتوبر سے مہنگی ہو سکتی ہے ای ایم آئی، ہوم لون لینے والوں پر بڑھے گا بوجھ؟

جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…

5 hours ago