قومی

JPC Meeting: دہلی وقف بورڈ نے کی بل کی حمایت، اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے مطالبے پر دہلی حکومت کو بلائے گی جے پی سی

نئی دہلی: منگل کے روز منعقدہ جے پی سی میٹنگ کے دوران ایک بار پھر ارکان پارلیمنٹ کے درمیان دہلی وقف بورڈ کی جانب سے دہلی حکومت سے اجازت لیے بغیر اپنا موقف پیش کرنے پر گرما گرم بحث ہوئی۔

حالانکہ، لوک سبھا کے جنرل سکریٹری کے ساتھ بات چیت کے بعد جے پی سی کے چیئرمین نے پیر کے روز ہی یہ فیصلہ کر دیا تھا کہ جے پی سی منگل کے روز دہلی وقف بورڈ کا موقف سنے گی۔ لیکن منگل کے روز اپوزیشن جماعتوں نے جے پی سی کی میٹنگ میں ایک بار پھر یہ مدعا اٹھایا۔ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے دلیل دی کہ وقف بورڈ اقلیتی وزارت کے تحت کام کرتا ہے اور وزارت منتخب حکومت کے تحت کام کرتی ہے، اس لیے وقف بورڈ کی طرف سے دی جانے والی کسی بھی رپورٹ کو حکومت کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔ لیکن دہلی وقف بورڈ کے سی ای او نے اسے نظر انداز کر دیا۔

دہلی وقف بورڈ کی زبانی پریزنٹیشن کے دوران اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ایسی صورتحال میں دہلی حکومت کا موقف بھی سنا جائے۔ جے پی سی چیئرمین نے اس مطالبے کو قبول کرلیا۔ اگلی میٹنگ میں جے پی سی دہلی حکومت کی اقلیتی وزارت کے نمائندے کو بھی اپنا رخ پیش کرنے کا موقع دے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہلی وقف بورڈ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی طرف سے ایوان میں پیش کردہ وقف (ترمیمی) بل-2024 کی حمایت کی ہے۔

مرکزی اقلیتی وزارت کے نمائندوں نے بھی بل کے حوالے سے اپنی پریزنٹیشن دی۔ ساتھ ہی، ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے بھی اپنے رویے کے بارے میں وضاحت دی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایم پی ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی، ان پر ذاتی الزامات لگائے اور کرسی چھوڑ کر ان کے پاس آ گئے، اس کے باوجود چیئرمین نے انہیں نرم رویہ اختیار کرنے کو کہا، اس وجہ سے وہ ناراض ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ غصے میں بوتل ٹوٹ گئی اور ان کا چیئرمین پر بوتل پھینکنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی بار معذرت بھی کی۔

واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو جے پی سی کی میٹنگ کے دوران ترنمول کانگریس کے ایم پی کلیان بنرجی نے میٹنگ میں ہنگامہ آرائی کے درمیان شیشے کی پانی کی بوتل میز پر پٹک کر توڑ دی تھی۔ اس کی وجہ سے کلیان بنرجی کو چوٹ بھی لگ گئی۔ اس کے بعد انہوں نے بوتل کے ٹوٹے ہوئے حصے چیئرمین کی طرف اچھال دیا تھا۔ اسی دن، ٹی ایم سی ایم پی کلیان بنرجی کو جے پی سی میٹنگ میں اکثریت کی بنیاد پر ان کے رویے کے لیے جے پی سی میٹنگ سے ایک سیشن (ایک دن) کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ سکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

25 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

38 minutes ago