قومی

صحافیوں اور این جی اوز کو ایوارڈ سے نوازا گیا، مقررین نے ملک کے ہر باشندے سے متحد ہونے کی اپیل کی

نئی دہلی: دی کوریج میڈیا کے زیراہتمام ”دہلی رائزنگ ایوارڈ“ تقریب کا انعقاداعظمی میڈیکل سینٹر، ابوالفضل، دہلی میں کیا گیا، جس میں میں مہمان خصوصی کے طورپرآل انڈیا ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر ایم یودعا، قومی ترجمان  یونائیٹیڈ مسلم مورچہ حافظ غلام سرور، بھارت ایکسپریس اردو کے ایڈیٹرڈاکٹرخالد رضا خان، سینئر صحافی ایم اطہرالدین عرف منے بھارتی (این ڈی ٹی وی)، ہدایت اللہ جینٹل، چیئرمین سوشل میڈیا دہلی پردیش کانگریس کمیٹی، عرفان اللہ خان چیئر مین دہلی کوآرڈینیشن کمیٹی، اسلامی اسکالرابراراحمد مکی، اوکھلا اسمبلی حلقہ کے سابق امیدواراشرف کمال، ڈائریکٹراعظمی میڈیکل سینٹر ڈاکٹر ضمیراعظمی اورنوجوان لیڈرآشو خان نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ۶۲ صحافیوں اور۲۲ سماجی کارکنان بشمول این جی اوزکو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔

 اس موقع پر سبھی معززمہمانوں نے دی کوریج  اوراعظمی میڈیکل سینٹرکو مبارکباد پیش کی اورخواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حوصلہ افزائی تقریب کا انعقاد ایک اچھا قدم ہے۔ اگرکوئی فرد کو جوسماجی یا صحافی میدان میں اپنی خدمات پوری ایمانداری سے انجام دے رہا ہے تو ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں ایوارڈ سے نوازنا ہماری  اہم ذمہ داری ہے کیونکہ اس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

مقررین نے کہا کہ موجودہ حالات ملک کے ہرباشندے کو متحدہ طورپرکام کرنے اورکوشش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جولڑائی کو متحد ہوکرلڑی جاتی ہے، اس میں کامیابی یقینی ہے اس لئے ضروری ہیکہ بلا تفریق ذات ومذہب ہم اپنے حقوق کے لئے آوازبلند کریں اوراپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ اخیر میں دی کوریج کے ایڈیٹر نے سبھی مہمانان اور دیگرمعززشخصیات کا شکریہ اداکیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں دی کو ریج کی ٹیم اوراعظمی میڈیکل سینٹر کے اسٹاف نے اہم رول ادا کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bollywood actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

38 minutes ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

1 hour ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

3 hours ago