یہ پورا معاملہ سامنے آنے کے بعد طلبا کے ایک گروپ میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے اورانہوں نے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) پر الزام عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایف آئی اور چھاترآرجے ڈی نے پوسٹر جاری کرکے اے بی وی پی پر الزام لگایا ہے۔ اس سلسلے میں کئی طلبہ تنظیموں نے اے بی وی پی کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی اے بی وی پی کے ملزم طلبا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی طلبا تنظیموں کا الزام ہے کہ کاویری ہاسٹل کے وارڈن نے اے بی وی پی کارکنان کے ساتھ مل کرفاروق عالم کو نشانہ بنایا ہے۔ جے این یو میں اس طرح کا ماحول مسلسل بنایا جا رہا ہے اور کئی بارایسی چیزیں سامنے آچکی ہیں۔ حالانکہ اس سلسلے میں اے بی وی پی کا موقف نہیں لیا جاسکا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔