ایل منوج سنہا۔ (تصویر: اے این آئی)
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو دہشت گردی کے 40 متاثرین کو ملازمت کے تقرری نامے تقسیم کیے۔ تقرری ناموں کی تقسیم کی یہ تقریب بارہمولہ میں ہوئی، جہاں ایل جی نے متاثرین کے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ بات چیت کی اور یقین دلایا کہ حکومت ملازمتوں، معاوضے اور انکوائری پر مبنی ازالہ کے ذریعے دہشت گردی کے تمام متاثرین کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔
تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’جو لوگ اہل ہیں انھیں سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔ اور جن لوگوں کو کوئی مالی امداد نہیں دی گئی انھیں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ایسے معاملات میں جہاں ایف آئی آر درج نہیں ہوئی یا جائیداد ضبط کی گئی، ایف آئی آر درج کرائی جائے گی، انکوائری کی جائے گی اور جائیداد انھیں واپس کی جائے گی۔‘‘
دہشت گردی کے متاثرین کے لیے جاری کیا گیا ہے ہیلپ لائن نمبر
انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج 40 تقرری نامے تقسیم کیے گئے ہیں۔ ایک ہیلپ لائن نمبر شروع کیا گیا ہے اور میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو دہشت گردی کے حملوں کا شکار ہوئے ہیں، اس نمبر پر اپنی درخواست بھیجیں، اور ہم انکوائری کریں گے۔‘‘ اس سے قبل 7 جولائی کو ایل جی منوج سنہا نے پاکستان پر مرکز کے زیر انتظام علاقے کے امن اور خوش حالی کو خراب کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ کچھ لوگ جموں و کشمیر کی ترقی سے ناخوش ہیں۔
اننت ناگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا تھا کہ ’’ہمارا پڑوسی پاکستان، جس نے دہشت گردی کو جنم دیا، جموں و کشمیر کے امن اور خوش حالی کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کچھ لوگ جموں و کشمیر کی ترقی سے ناخوش ہیں، کچھ باہر کے ہیں، لیکن کچھ اندرونی بھی ہیں۔‘‘ دریں اثنا انھوں نے جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…