قومی

نتیش کمار کے خلاف بن رہے ماحول پر لگا بریک، مان گئے جیتن رام مانجھی، بیٹے سنتوش سمن نے سنبھالی محکمہ کی ذمہ داری

نتیش کمارکی نئی حکومت کے فلورٹسٹ سے پہلے ہندوستان عوام مورچہ (ہم) کے سربراہ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن نے آخرکاروزارت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نتیش حکومت کے لئے یہ راحت کی بات ہے، کیونکہ صرف ایک وزارت ملنے پرجیتن رام مانجھی ناراض بتائے جا رہے تھے۔ نتیش کابینہ میں جیتن رام مانجھی دو سیٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ایک روٹی سے پیٹ نہیں بھرتا ہے۔ سنتوش سمن نے اب تک اپنے محکمہ کی ذمہ داری بھی نہیں سنبھالی تھی۔

سنتوش سمن کو ایس سی-ایس ٹی اورآئی ٹی محکمہ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ بہاربی جے پی کے صدر اورنائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا تھا کہ جیتن رام مانجھی کو منا لیا جائے گا۔ بات چیت کرکے پورے مسئلے کو حل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مانجھی دو وزیرکا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے پیرکے روزکہا تھا کہ میں گاؤں سے آتا ہوں۔ شہرسے میرا کوئی مطلب نہیں رہتا ہے۔ میں 43 سال سے کام کر رہا ہوں۔ لوگوں کو مجھ سے امیدیں رہتی ہیں کہ میں کچھ کام کردوں۔ اگرمجھے وزارت مل جائے تو اورکام ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہمیشہ میں ایک ہی محکمہ دیکھتا رہوں یہ اچھا نہیں لگتا ہے۔ ہمارے دل میں آتا ہے کہ جان بوجھ کرہمارے سماج کو نظراندازکیا جا رہا ہے۔ یہ کوئی رنجش نہیں ہے۔ اس کے سبب حمایت دینے اورلینے کا کوئی فرق نہیں آتا ہے۔ حالانکہ مانجھی نے یہ بھی کہا کہ نتیش کماراور این ڈی اے کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ 12 فروری کو جو فلورٹسٹ ہوگا، اس میں ڈٹ کرہم این ڈی اے کا ساتھ دیں گے۔

مانجھی کے پاس بھی تھا یہ محکمہ

28 جنوری کو بہارمیں نتیش کمارکی قیادت میں نئی حکومت بنی۔ انہوں نے این ڈی اے میں واپسی کی اور9ویں باروزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ بی جے پی کی طرف سے سمراٹ چودھری اور وجے سنہا نائب وزیراعلیٰ بنے۔ 5 دیگروزراء نے بھی حلف لیا تھا۔ مانجھی کی پارٹی ہم کے 4 رکن اسمبلی ہیں اورسنتوش سمن کو وزیربنایا گیا۔ انہیں انفارمیشن ٹکنالوجی اورایس سی-ایس ٹی ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔ سنتوش سمن جب گرینڈ الائنس حکومت میں وزیرتھے، تب بھی انہیں ایس سی-ایس ٹی فلاح وبہبود کا محکمہ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ جب جیتن رام مانجھی خود بہارحکومت میں وزیرتھے توان کے پاس بھی یہی وزارت تھی۔

نتیش کمارکا 12 فروری کو ہوگا فلورٹسٹ

نتیش کمارکی قیادت میں بہارمیں نوتشکیل شدہ این ڈی اے حکومت 12 فروری کواسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ ریاستی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ این ڈی اے اتحاد کے پاس 128 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کے پاس 114 ایم ایل اے ہیں۔ اس طرح سے نتیش کماراب پوری طرح سے مستحکم ہوگئے ہیں اوران پرکوئی خطرہ نہیں ہے۔ جیتن رام مانجھی کی ناراضگی تقریباً ختم ہوگئی ہے اوروہ ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے نظرآئیں گے کیونکہ ان کے بیٹے نے اب باضابطہ طریقے سے کام کاج سنبھال لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

12 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

16 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

35 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago