قومی

JIH Reacts to Bail Granted to Convicts in Bilkis Bano Case: بلقیس بانو کیس میں دو مجرمین کی ضمانت کے فیصلہ پر جماعت اسلامی ہند کی قومی سکریٹری رحمت النساء عبدالرزاق کا اظہار تشویش

نئی دہلی: میڈیا کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں رحمت النساء نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ضمانت دئے جانے سے متاثرین کے حقوق کے تحفظ اور عام شہریوں کے عدالتی نظام پر قائم اعتماد کو لیکرکئی طرح کے سنگین سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ ضمانت حاصل کرنے والے ان دونوں افراد کا شمار ان 11 مجرموں میں ہوتا ہے جنہیں 2008 میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی اور 2017 میں بمبئی ہائی کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے ضمانت دینے کی وجوہات میں ان کی 17 سالہ قید اور ان میں سے ایک مجرم کی جسمانی معذوری کا ذکر کیا ہے۔ تاہم، جرائم کی سنگینی، متاثرہ خاتون کے حالات اور انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر اس فیصلے کے وسیع تراثرات کو بھی سنجیدگی سے دیکھا جانا ضروری ہے۔ اس نوعیت کے سنگین جرائم میں سزا معطل کرنے کے فیصلے انتہائی حساسیت اور باریک بینی کے ساتھ کئے جانے چاہئے۔

جماعت اسلامی ہند کی قومی سکریٹری نے مزید کہا کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ 2002 کے گجرات فسادات کے دوران پیش آنے والے بدترین جرائم میں سے ایک کی متاثرہ خاتون کو مطلع کئے جانے اور ان کا موقف سنے بغیر ہی اتنے سنگین اور حساس معاملے میں حکم صادر کر دیا گیا۔ بلقیس بانو کو اس فیصلے کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ملی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی فوجداری مقدمات میں متاثرین کے اس آزادانہ حق کو تسلیم کرچکی ہے کہ انہیں کارروائی میں شریک ہونے اور اپنی بات رکھنے کا پورا موقع دیا جائے،خاص کر ضمانت جیسے اہم معاملے میں۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے، جس میں متاثرہ خاتون اجتماعی آبرو رزی ، اپنی ایک شیرخوار بچی سمیت خاندان کے 14 افراد کے قتل اور انصاف کے حصول کے لیے برسوں کی جدوجہد جیسے ناقابل بیان مصائب سے گزر چکی ہیں۔ ایسے میں انہیں اس قدر اہم عدالتی معاملے کی اطلاع ذرائع ابلاغ سے ملنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔

رحمت النساء نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2024 کے فیصلے میں گجرات حکومت کی جانب سے تمام 11 مجرموں کو دی گئی معافی (ریمیشن) کو منسوخ کرتے ہوئے بلقیس بانو کی غیر معمولی تکالیف اور مصائب کا اعتراف کیا گیا تھا۔ عدالت نے اس بات کا بھی ذکر کیا تھا کہ بلقیس بانو کو خانہ بدوش اور یتیموں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہونا پڑا اور اس ہولناک تشدد نے ان کے ذہن پر کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ اپنی زندگی کو دوبارہ سنوارنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرنے کے بعد بلقیس بانو کو ایک بار پھر خوف اور غیر یقینی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو متاثرین کے مصائب اور ان کی زندگی پر پڑنے والے منفی اثرات کے تعلق سے حساس ہونا چاہیے۔ انہیں اپنی عزت و وقار، تحفظ اور عدالت کے سامنے اپنی بات رکھنے کا پورا حق حاصل ہونا چاہیے۔

رحمت النساء نے مزید کہا کہ یہ بھی انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہزاروں زیرِ سماعت قیدی، جن میں بڑی تعداد سیاسی قیدیوں کی بھی ہے، بغیر کسی جرم کے ثابت ہوئے عرصے سے جیلوں میں بند ہیں اور عدالتوں کی جانب سے ان کی ضمانت کی درخواستیں مسلسل مسترد کی جارہی ہیں۔ اس کے برعکس، یہی عدالتی نظام آبرو ریزی سمیت سنگین جرائم میں سزا یافتہ افراد کو ضمانت اور پیرول کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ یہ امتیازی رویہ واضح کرتا ہے کہ فوجداری نظامِ انصاف کی منصفانہ حیثیت، یکسانیت اور غیر جانب داری سنگین سوالات کے گھیرے میں ہے ۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

1 hour ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

3 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

3 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

3 hours ago