قومی

Jharkhand Prison Reforms: دن میں آزاد، رات میں سلاخوں کے پیچھے!آخر قیدیوں کے لیے کیا کرنے جا رہی ہے سورین حکومت؟

جھارکھنڈ حکومت نے جیل اصلاحات کے تحت ایک نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد قیدیوں کو روزگار سے جوڑنا اور ان کے خاندانوں کو معاشی سہارا فراہم کرنا ہے۔

اچھے رویے والے قیدیوں کو موقع

نیا نظام کے تحت صرف ان قیدیوں کو جیل سے باہر جا کر کام کرنے کی اجازت دی جائے گی جن کا رویہ اچھا ہے۔ وہ صبح 6 یا 7 بجے سے شام تک کام کر سکیں گے، تاہم انہیں 12 گھنٹے کے اندر جیل واپس آنا ہوگا۔ اس کے لیے ایک SOP تیار کی جا رہی ہے تاکہ قواعد کی پابندی یقینی بنائی جا سکے۔

قواعد توڑنے پر کیا کارروائی ہوگی؟

اگر کوئی قیدی مقررہ قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال SOP تیار کرنے کا عمل جاری ہے اور اس کے بعد واضح رہنما ہدایات نافذ کی جائیں گی۔

چار جیلوں میں ہوگی شروعات

جیل آئی جی سدرشن منڈل نے بتایا کہ فی الحال ریاست کی چار مرکزی جیلوں میں اس نظام کو نافذ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان میں برسا منڈا مرکزی جیل (رانچی)، جے پرکاش نارائن مرکزی جیل (ہزاری باغ)، گھاگھی ڈیہہ مرکزی جیل (مشرقی سنگھ بھوم) اور دمکا مرکزی جیل شامل ہیں۔ ان جیلوں کی کچھ بیرکوں کو اوپن یا سیمی اوپن بیرکوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

حکومت کا کیا کہنا ہے؟

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو جیل سے باہر نکالنا نہیں بلکہ انہیں روزگار سے جوڑ کر خود کفیل بنانا ہے۔ جھارکھنڈ کارا و اصلاحی خدمات ایکٹ، 2025 میں اوپن کریکشنل انسٹی ٹیوشن (OCI) کی شق شامل کی گئی ہے۔ اس کا مقصد قیدیوں کی رہائی کے بعد ان کی بازآبادکاری اور روزگار کا انتظام کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ معمول کی زندگی گزار سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے راہل گاندھی اور اکھلیش یادو پر کسا طنز، دیگر ریاستوں میں بی جے پی کی کامیابیوں کا بھی کیا ذکر

اپنے خطاب میں امیت شاہ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے…

10 minutes ago

Construction & Demolition Work Ban: دہلی-این سی آر میں 5 سے 20 نومبر تک تعمیراتی اور انہدامی کاموں پر پابندی، جانیے کیا ہے وجہ

مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سمیت پورے…

18 minutes ago

PM Modi will visit Brussels: دسمبر میں برسلز جاکر بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے پر دستخط کریں گے وزیراعظم مودی

معاہدے سے 2 ارب سے زیادہ لوگوں پر مشتمل وسیع بازار تشکیل پانے کی امید،…

36 minutes ago