جھارکھنڈ حکومت میں وزیر عرفان انصاری نے کہا- ریاست میں وقف قانون نافذ نہیں ہوگا۔
Jharkhand Minister Irfan Ansari On Waqf Law: جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت میں وزیر صحت عرفان انصاری نے وقف قانون سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ میں وقف قانون کو نافذ ہونے نہیں دیا جائے گا۔ وقف قانون کے سبب پُرتشددحادثات رونما ہورہے ہیں اورلوگوں کی جان جا رہی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرصحت عرفان انصاری نے کہا کہ وقف قانون کی وجہ سے بنگال میں کیا حال ہے، یہ سبھی جانتے ہیں۔ بنگال میں مسلسل پُرتشدد حادثات رونما ہو رہے ہیں، لوگوں کی جان جا رہی ہے۔ جھارکھنڈ میں بھی لوگ ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کے پاس جو اختیارات ہیں، اس پراسے تکلیف پہنچائی جارہی ہے۔ کسی کوتکلیف دینا اچھی بات نہیں ہے۔
مسلمانوں پرظلم کررہی ہے بی جے پی: کانگریس
عرفان انصاری نے مزید کہا، “بی جے پی کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ ایک سازش کے تحت ہماری قوم پر ظلم کر رہی ہے۔ ہماری قوم کے نہ تو بی جے پی میں وزیرہیں اور نہ رکن اسمبلی ہیں اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ۔ پھر ہمارے لئے بی جے پی اتنی ہمدرد کیوں بن رہی ہے؟”
انگریزوں کی پالیسی پر چل رہی ہے بی جے پی
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ترجمان کہہ رہے ہیں کہ وقف قانون کے تحت ہماری ترقی ہوگی۔ ہماری فکرکیوں بی جے پی کررہی ہے۔ ہماری جو قوم ہے، زندہ دل قوم ہے، ہم کماکراپنی فیملی کا پیٹ پالتے ہیں۔ بی جے پی بے وجہ چھیڑ رہی ہے۔ لوگوں کوبی جے پی نے سڑک پراتارکرآندولن کروا رہی ہے۔ بی جے پی کی پالیسی شروع سے ہی وہی رہی، پھوٹ ڈالواورراج کرو۔ انگریزجس پالیسی پرچل رہے تھے۔ بی جے پی بھی اسی پالیسی پرچل رہی ہے۔ وزیرنے دعویٰ کیا کہ آنے والے دن بہت دھماکہ خیزہونے والے ہیں۔ آخر میں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وقف ایکٹ کو جھارکھنڈ میں نافذ نہیں کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
آر سی بی کے ساتھ شاندار سیزن گزارنے کے بعد گریس ہیرس یوپی واریئرز میں…
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…