قومی

Jharkhand Election 2024: انڈیا بلاک کا 7 گارنٹیوں والا منشور جاری، 10 لاکھ نوکری اور سرنا دھرم کوڈ کا کیا وعدہ

رانچی: انڈیا بلاک نے منگل کی شام جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے مشترکہ طور پر اپنا منشور جاری کیا۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور جے ایم ایم کے ورکنگ صدر ہیمنت سورین اور دیگر اتحادی جماعتوں کے لیڈران کے ذریعہ جاری کردہ منشور کو ’ایک ووٹ، سات گارنٹی‘نام دیا گیا ہے۔

پہلی ’گارنٹی‘ کے تحت اتحاد نے 1932 کے کھتیان کی بنیاد پر ریاست میں علاقائی پالیسی کو نافذ کرنے اور قبائلیوں کی مذہبی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے سرنا دھرم کوڈ کو لاگو کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ دوسری ’گارنٹی‘ میں ریاست میں چل رہی مئیا سمان یوجنا کے تحت دسمبر 2024 سے خواتین کو ہر ماہ 2500 روپے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ فی الحال اس اسکیم کے تحت ہر ماہ ایک ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔

اتحاد نے سماجی انصاف کی تیسری ’گارنٹی‘ کے تحت ریزرویشن کا دائرہ وسیع کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ قبائلیوں کو 28 فیصد، دلتوں کو 12 فیصد اور او بی سی کو 27 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادری کے مفادات کے تحفظ اور پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کی وزارت کی تشکیل کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

چوتھی ’گارنٹی‘ کے تحت ریاست کے غریبوں کو پانچ کیلو کے بجائے ہر ماہ سات کلو اناج مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور ہر خاندان کو 450 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کیا جائے گا۔ پانچویں گارنٹی روزگار سے متعلق ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 10 لاکھ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار دیا جائے گا۔

اسی طرح چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں انجینئرنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ساتویں گارنٹی میں، اتحاد نے کسانوں کو دھان پر 3,200 روپے فی کوئنٹل کی MSP دینے اور جنگلاتی مصنوعات کی سپورٹ پرائس میں 50 فیصد اضافے کا وعدہ کیا ہے۔

منشور کے اجراء کے موقع پر آر جے ڈی کے جے پرکاش نارائن یادو، کانگریس کے جھارکھنڈ انچارج غلام احمد میر، ریاستی کانگریس صدر کیشو مہتو کملیش اور سی پی آئی ایم ایل کے سبیندو سین موجود رہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

1 hour ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago