قومی

Jharkhand News: بھوک سے تڑپتی ہوئی بیمار ماں کو گھر میں بند کرکے بیوی بچوں کے ساتھ مہا کمبھ چلا گیا شخص

Jharkhand News: جھارکھنڈ کے رام گڑھ ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص نے اپنی بیمار ماں کو گھر میں بند کر دیا اور مہا کمبھ میں نہانے کے لیے اپنی بیوی، بچوں اور سسرال والوں کے ساتھ پریاگ راج چلا گیا۔ پولیس نے جمعرات کو اس واقعہ کی جانکاری دی۔ پولیس نے بدھ کو رام گڑھ تھانہ علاقے کے تحت سبھاش نگر کالونی میں سینٹرل کول فیلڈ لمیٹڈ (CCL) کے ایک کوارٹر سے ایک 65 سالہ خاتون کو بچایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون پیر سے گھر میں بند تھی اور چوڑا کھا کر زندہ تھی۔ پڑوسیوں کو اس کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ بھوک کی وجہ سے مدد کے لیے چیخنے لگی۔

بیٹی نے پولیس کو دی اطلاع

رام گڑھ سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) پرمیشور پرساد نے بتایا کہ بزرگ خاتون کی شناخت سنجو دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا، سنجو دیوی کو ان کے بیٹے اکھلیش کمار نے پیر سے اپنے سی سی ایل کوارٹر میں بند کر رکھا تھا۔ اکھلیش کمار اپنے خاندان کے ساتھ پریاگ راج میں مہاکمبھ دیکھنے گئے تھے۔ اسے بدھ کو بچایا گیا جب اس کی (سنجو دیوی کی) بیٹی نے پولیس کو اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش کمار سی سی ایل کا ملازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں- SLBC Tunnel Collapse Telangana: تلنگانہ میں بڑا حادثہ، سرنگ کا کچھ حصہ گرنے سے 6 مزدور پھنس گئے

پولیس نے تالہ توڑ کر آزاد کیا

ایک اور پولیس اہلکار نے بتایا کہ اکھلیش کمار نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی والدہ کی طبیعت ناساز ہے اور وہ ان کے کھانے پینے کے تمام انتظامات کرنے کے بعد پریاگ راج گیا ہے۔ خاتون کی بیٹی چاندنی دیوی، جو کہ بیرا میں سی سی ایل کوارٹرز سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور رہتی ہے، نے بتایا کہ اسے پڑوسیوں سے فون پر اپنی ماں کے بارے میں معلومات ملی۔ سنجو دیوی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پولیس نے تالا توڑ کر انہیں بچایا۔ پڑوسیوں نے فوراً انہیں کھانا دیا۔ انہیں دوائیں بھی دی گئیں اور سی سی ایل ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش کمار کو ہمدردی کی بنیاد پر سی سی ایل میں نوکری ملی تھی اور وہ رام گڑھ ضلع میں سی سی ایل کے ارگاڈا علاقے میں کام کرتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

9 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

9 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

9 hours ago