قومی

Chhota Rajan Convicted: جیا شیٹی قتل معاملے میں ڈان چھوٹا راجن قصوروار قرار، عدالت نے سنائی عمر قید کی سزا

Jaya Shetty Murder Case: ممبئی کی ایک عدالت نے جمعرات کو گینگسٹر چھوٹا راجن کو 2001 میں ہوٹل تاجر جیا شیٹی کے قتل کے لئے قصوروار ٹھہرایا ہے۔ مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کے تحت معاملوں کے خصوصی جسٹس اے ایم ایم پاٹل نے چھوٹا راجن کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ ڈان چھوٹا راجن کو عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

جیا شیٹی وسط ممبئی کے گام دیوی میں گولڈن کراؤن ہوٹل کی مالکن تھیں۔ انہیں چھوٹا راجن گروہ سے زبردستی وصولی کے لئے کال آرہے تھے۔ 4 مئی، 2001 کو گروہ کے دو مبینہ اراکین نے ان کے ہوٹل کے اندرگولی مار کر ان کا قتل کردیا تھا۔ دھمکیوں کی وجہ سے مہاراشٹر پولیس نے انہیں سیکورٹی کورفراہم کی تھی۔ حالانکہ قتل سے دو ماہ پہلے ان کی سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی۔

کون ہے چھوٹا راجن؟

چھوٹا راجن موجودہ وقت میں جیل میں بند ہے۔ اسے پہلی بار بالی ایئرپورٹ پرگرفتار کیا گیا تھا اور 2015  میں اسے ہندوستان لایا گیا تھا۔ موجودہ وقت میں وہ تہاڑ کی جیل نمبر 2 میں بند ہے، جسے اعلیٰ سیکورٹی والا سیل بھی مانا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ داؤد ابراہیم اور چھوٹا راجن میں قریبی تعلقات تھے، لیکن چھوٹا راجن نے 1993 کے ممبئی سیریل بلاسٹ کے بعد داؤد ابراہیم سے ناطہ توڑلیا تھا۔ اس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان مسلسل پُرتشدد تصادم ہوئے۔

سالوں تک قانونی ایجنسیوں کے چنگل سے بھاگنے کے بعد، 2015 میں آخرکار چھوٹا راجن کو حراست میں لیا گیا۔ اس کی گرفتاری ایک ایسے واٹس اپ کال کے بعد ہوئی، جس میں غلطی سے اس کی لوکیشن کا پتہ چل گیا تھا۔ چھوٹا راجن کا اصلی نام راجیندر سداشیو نکالجے ہے۔ چھوٹا راجن کی پیدائش 13 جنوری 1960 کو ہوئی تھی۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago