بھارت ایکسپریس۔
Jaunpur Atala Masjid News: اترپردیش واقع جونپورکی اٹالہ مسجد کے سروے کے مطالبہ سے متعلق ہندوفریق کی عرضی پرضلع کے سینئرڈویژن عدالت نے 16 دسمبرکی تاریخ دی ہے۔ سوراج واہنی ایسوسی ایشن نے عدالت میں عرضی داخل کی تھی کہ جونپور کے اٹالہ مسجد جو سابق میں اٹلہ دیوی مندر ہے، جس میں ہندوفریق کوپوجا کی اجازت دی جائے۔
مسلم فریق نے ہندو فریق کے وکیل پرالزام لگاتے ہوئے عدالت میں کہا کہ ہندوفریق کے ذریعہ میڈیا ٹرائل کرایا جا رہا ہے، جس پرہندوفریق کے وکیل رام سنگھ کا کہنا ہے کہ میڈیا آزاد ہے، اس کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا ہے۔ ہندوفریق نے سروے سے متعلق عرضی میں مطالبہ کیا ہے کہ مناسب پولیس فورس کے ساتھ موقع کا سروے کرایا جائے۔
ضلع جج نے دیا تھا یہ حکم
ضلع جج نے اسی سال 12 اگست کوحکم جاری کرکے جونپورکی ضلع عدالت میں داخل مقدمے کی سماعت کومنظوری دے دی تھی۔ اس سے پہلے جونپورضلع کورٹ کے سول جج نے 29 مئی کومقدمے کواپنے یہاں رجسٹرڈ کراکرسماعت شروع کئے جانے کا حکم دیا تھا۔ سوراج واہنی ایسوسی ایشن کے ریاستی صدرسنتوش کمارمشرا نے جونپورڈسٹرکٹ کورڈ میں مقدمہ داخل کرکے یہ دعویٰ کیا ہے۔
عرضی میں کہا تھا کہ جونپورکی اٹالہ مسجد کومندرکوتوڑکربنایا گیا ہے۔ دعویٰ ہے کہ جس جگہ مسجد ہے، وہاں پہلے اٹلہ دیوی کا مندرتھا۔ اس مندرکی تعمیر13ویں صدی میں راجا وجے چندرنے کرائی تھی۔ فیروزشاہ تغلق نے جونپورپرقبضہ کرنے کے بعد مندرکومسجد میں تبدیل کردیا تھا۔ دوسری جانب، ہائی کورٹ میں بھی 16 دسمبر کوسماعت ہوگی۔ اس میں مسجد کی جگہ مندرکا دعویٰ کرنے والے سوراج واہنی تنظیم کو اپنا جواب داخل کرنا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی آٹوموبائل سیکٹر نے پچھلے چار سالوں میں 36 بلین ڈالر سے زیادہ کی ایف…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح مبادلہ میں استحکام کے باعث خطے میں افراط…
ہندوستانی صارفین کی ضروریات اور منسلک خصوصیات کے لیے ادائیگی کرنے کی خواہش عالمی رجحانات…
بی جے پی صدر کا انتخاب 10 فروری سے 20 فروری کے درمیان ہو سکتا…
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 1200 افراد…
یون کو اوئیوانگ کے سیول حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے، جو سیول سے…