-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی: نئی دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں جمعہ کے روزمشہورادبی میلے ’جشن ریختہ‘ کے آٹھویں ایڈیشن کا افتتاح ہوا۔ اس افتتاحی سیشن میں مشہورنغمہ نگار اورشاعر جاوید اخترنے اپنی موجودگی درج کرائی۔ سہ روزہ جشن کا آغازمحفل خانہ کے عظیم پنڈال میں ادارہ کے بانی سنجیو صراف نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ریختہ کی سرگرمیوں سے حاضرین کو واقف کرایا۔
انہوں نے حالیہ دنوں میں ریختہ کی سرگرمیوں میں آنے والی تیزی پربھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح کتابوں کے ڈیجیٹلائزیشن کی رفتارمیں تیزی آئی ہے۔انہوں نے یہ بھی باتایا کہ جلد ریختہ کی سرگرمیاں گجراتی زبان میں بھی سامنے آئیں گی کیونکہ ریختہ گجراتی زبان میں اپنی ویب سائٹ لانچ کرنے والا ہے۔ جشن ریختہ کے بانی سنجیو صراف نے اس موقع پراعلان کیا کہ آئندہ ماہ جشن ریختہ کا اہتمام دبئی میں ہوگا، جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
معروف نغمہ نگاراورشاعرجاوید اختر نے اپنے خطاب میں ریختہ اوربانی ریختہ کی خدمات کو قابل تحسین قراردیا۔ قابل ذکر ہے کہ جسشن ریختہ کے آٹھویں ایڈیشن میں 150 سے زیادہ فنکاروں کی موجودگی کے درمیان 4 اسٹیج سے 60 سے زائد پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا، جس میں صف اول کے ادیب وشعرا کی شرکت ہوگی۔ قابل ذکرہے کہ جشن ریختہ کا اہتمام آج ہفتہ کے روزدھیان چند اسٹیڈیم میں کیا گیا ہے، جو 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق، اس بارپہلے کے مقابلے تھوڑی کم بھیڑ دیکھنے کو ملی کیونکہ ریختہ کی جانب سے اس بار ٹکٹ کا نظم کیا گیا ہے۔ یعنی پہلے کی طرح مفت انٹری نہیں ہے۔
افتتاحی تقریب کے بعد غزل، صوفی اور گلوکاری کے خصوصی شو نے پہلے دن چار چاند لگا دیئے۔ اس دوران گلوکار اور ڈائریکٹر وشال بھاردواج اور گلوکارہ ریکھا بھاردواج نے اپنے مشہور گیتوں جیسے کبیرہ وغیرہ سے سبھی ناظرین کا دل جیت لیا۔ جشن کے دوسرے دن جاوید اختر، وسیم بریلوی، انوراگ کشیپ، سدھیر مشرا، ورون گروور، سوانند کرکرے، استاد شجاعت خان، مظفرعلی، گیتانجلی رحمان عباس وغیرہ مشہور فنکاروں کی موجودگی میں قصہ گوئی، قوالی، مشاعرہ، کھلی نشست (اردو شاعری کا کھلا گھر)، میڈیا وغیرہ میں اردو کی موجودتی جیسے پروگرام پیش کئے جائیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…