قومی

جشنِ ادب ادبی میلے کے 15 سال مکمل، کلاسیکی موسیقی کی سریلی پیشکش سے سجا جشن

نئی دہلی: جشنِ ادب ادبی میلے کے 15 شاندار سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ 4 روزہ ادبی وثقافتی میلے کا آج چوتھا اورآخری دن موسیقی، ادب اورہندوستانی ثقافتی ورثے کے مختلف رنگوں سے سجا رہا۔ انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر، لودھی روڈ واقع اسٹین آڈیٹوریم میں منعقد خصوصی پروگرام میں ملک کے ممتازفن کاروں نے اپنی پیشکشوں سے سامعین کومسحورکردیا۔ پروگرام کی خصوصی افتتاحی تقریب میں پدم بھوشن پنڈت ساجن مشرا، پدم شری پنڈت رونو مجمدار، پدم شری پروفیسراشوک چکردھر، پدم شری پروفیسرایس۔ ای۔ حسنین، پروفیسر کے۔ جی۔ سریش، نونیت سونی اورکنوررنجیت چوہان سمیت متعدد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اس کے بعد پدم شری پنڈت رونو مجمدارنے ’وندے ماترم‘ کی پُراثرپیشکش کی۔ بانسری کے سُروں پرسجی اس پیشکش نے پورے ماحول کو حب الوطنی اورثقافتی فخرکے جذبے سے معمورکردیا۔
اس کے بعد ’سُر یامنی‘ کے عنوان سے کلاسیکی گائیکی کی خصوصی پیشکش ہوئی، جس میں پدم بھوشن پنڈت ساجن مشرا اور سوارانش مشرا نے اپنی گائیکی سے سامعین کو مسحورکردیا۔ ان کے ساتھ ہارمونیم پر پنڈت دھرم ناتھ مشرا اورطبلے پرپنڈت ابھیشیک مشرا نے سنگت کی۔ شام کی خاص کشش ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی پیشکش رہی، جس میں پدم وبھوشن ڈاکٹراین راجم نے وائلن وادَن کے ذریعے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی مالامال روایت کوزندہ کردیا۔ ان کے ساتھ راگنی شنکرنے وائلن اورپنڈت ابھیشیک مشرا نے طبلے پرسنگت کی۔
اس چار روزہ پروگرام میں ادب، شاعری، داستان گوئی، غزل، قوالی، کلاسیکی موسیقی، رقص، لوک روایات اورسنیما سمیت ہندوستانی فن و ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم ملا۔ میلے کے دوران ’وندے ماترم‘ کے 150 سال اور ہندوستان کی آزادی کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر بھی خصوصی ثقافتی پیشکشوں کے ذریعے ملک کے مالامال ثقافتی ورثے اور قومی فخرکواجاگر کیا گیا۔ جشنِ ادب ادبی میلے کا 15 سالہ سفرادب، موسیقی، فن اور ثقافت کے تئیں وابستگی کی ایک قابلِ ذکر مثال رہا ہے۔ چوتھے دن کی شاندار پیشکشوں کے ساتھ اس سال کا چارروزہ میلہ اختتام پذیرہوا۔ اس پروگرام نے ناظرین اورادب وفن کے شائقین کوہندوستانی ثقافتی روایات کے مالامال ورثے سے جوڑنے والا ایک یادگار تجربہ فراہم کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

HM Amit Shah Hurugram Visit: گروگرام میں امت شاہ کی ریلی سے پہلے لیزر ویلی گراؤنڈ پہنچے بی جے پی لیڈر، سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا لیا جائزہ

گروگرام کے مہارانا پرتاپ سُورن جینتی اُدیان، یعنی لیزر ویلی گراؤنڈ میں 7 اکتوبر کو…

19 seconds ago

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

37 minutes ago

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

2 hours ago