قومی

Jammu-Srinagar Highway closed: جموں سری نگر ہائی وے بند، NHIA کی منظوری کے بعد ہی کھلے گا راستہ

جموں: جموں-سری نگر قومی شاہراہ (NH-44) پر جموں و کشمیر میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈ اور اچانک سیلاب کی وجہ سے نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ NH-44 فی الحال ہلکی موٹر گاڑیوں (LMVs) کے لیے بند رکھا گیا ہے۔ ہائی وے کو کھولنے کا فیصلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHIA) کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔ شاہراہ بند ہونے سے مسافروں اور گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریئل ٹائم جانکاری کے لیے رابطہ نمبر جاری

انتظامیہ نے چوتھے توی پل کو مقامی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔ یہ راستہ میجر سومناتھ چوک سے کینال ہیڈ کی طرف ون وے کے طور پر کھولا گیا ہے۔ حالانکہ، منڈا سے ٹی سی پی نگروٹا تک کا حصہ ابھی تک بند ہے۔ مسافروں اور مقامی لوگوں کی سہولت کے لیے انتظامیہ نے ریئل ٹائم معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ نمبر جاری کیے ہیں۔ ٹی سی یو جموں کے رابطہ نمبر 2459048-0191 واٹس ایپ نمبر 9419147732 اور ٹول فری نمبر 103 ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے راستے کی حالت کی تصدیق کریں اور صرف بتائے گئے راستوں کا استعمال کریں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں میں سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہے۔ اس سانحہ میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اس دوران، پیر کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ مودی حکومت متاثرین کو مالی اور دیگر امداد فراہم کرتی رہے گی۔

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے جموں میں حالیہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیر داخلہ نے ایکس پر لکھا، ’’پانی کی فراہمی اور صحت کے محکموں کو سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی ہیلتھ سروس کی ضروریات کو پورا کرنے میں پوری طاقت لگانے کی ہدایت دی ہے۔ مودی حکومت فوری راحت، مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنا جاری رکھے گی۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے پیر کی صبح جموں کے توی پل اور بکرم چوک کا دورہ کیا۔ حالیہ سیلاب سے توی پل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ بکرم چوک کے علاقے میں دکانوں، اسٹور اور گوداموں سمیت نجی املاک کو سیلاب سے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ کے ساتھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، سینئر افسران اور بی جے پی کے لیڈران توی پل اور بکرم چوک کے دورے کے دوران تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jesus De Miguel Dies: فٹ بال میدان میں ٹکر کے بعد جیسوس ڈی میگوئل کا انتقال، یوئیفا نے کیا اظہارِ تعزیت

یورپی فٹ بال کی اعلیٰ ترین تنظیم یوئیفا نے منگل کے روز سی ڈی ٹینیریفے…

8 hours ago

Ujjwala Scheme: دیوالی پر وزیر اعظم مودی نے مفت گیس سلنڈر کا تحفہ دیا: اجولا یوجنا کی مستحق خواتین

اتر پردیش کے مرادآباد میں اجولا یوجنا کی مستحق خواتین نے منگل کے روز مفت…

9 hours ago

police Complaint against AISA President Neha Bora: نیہا بورا کی مشکلات میں اضافہ، پجاریوں پر دیئے بیان کی وجہ سے پولیس میں شکایت

مندر کے پجاریوں پرخواتین کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ بیان کی وجہ سے تنازعہ…

9 hours ago