قومی

Jammu Kashmir Encounter: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز نے 3-4 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، انکاؤنٹر میں ایک فوجی شہید

Jammu Kashmir Encounter: جموں و کشمیر میں ہفتہ (9 نومبر 2024) کی شام سے بارہمولہ، سری نگر اور کشتواڑ اضلاع میں کم از کم تین مقامات پر بڑے پیمانے پر سیکورٹی آپریشن جاری ہے۔ وادی کشمیر میں 48 گھنٹوں کے دوران تین انکاؤنٹر ہوئے، جب کہ جموں خطہ میں وادی چناب کے علاقے کشتواڑ میں جاری تصادم میں فوج کے چار جوان زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ بارہمولہ کے سوپور علاقے میں اتوار (10 نومبر 2024) کو بھی سرچ آپریشن جاری رہا۔

کشتواڑ میں تصادم کے دوران 2 پیرا اسپیشل فورس کے راکیش کمار کو شہید کردیا گیا۔ آپریشن میں تین دیگر فوجی زخمی ہوئے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ سری نگر میں، سیکورٹی فورسز شہر کی مشرقی سرحد سے متصل جبروان پہاڑیوں کے بالائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کر رہی ہیں، جہاں کم از کم تین دہشت گردوں کے پھنسے ہونے کا خیال ہے۔

45 منٹ تک جاری رہی فائرنگ

سینئر سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے سری نگر کے اشبار گاؤں میں کم از کم تین مسلح افراد کے دیکھنے کی تصدیق کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ علاقے میں صبح 9 بجے کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے ہوئے جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہے۔ لیکن ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم اس علاقے میں ٹریکنگ کرنے والے دو مقامی لوگوں کو پولیس نے بچا لیا۔

ضلع کشتواڑ کے علاقے چاس میں اتوار کی صبح ایک اور تصادم میں بھارتی فوج کی اسپیشل فورسز کے چار اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کم از کم تین فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ قبل ازیں کشتواڑ پولیس نے انکاؤنٹر کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ 3-4 دہشت گردوں کا ایک گروپ علاقے میں پھنسا ہوا تھا اور یہ گروپ جمعہ کو گاؤں کے دو سیکورٹی گارڈز کی ہلاکت کا ذمہ دار تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Maharashtra Assembly Elections 2024: کیا ویرساورکر کے لئے اچھے الفاظ بول پائیں گے راہل ؟امت شاہ نے سی ایم چہرے کو لے دیا بیان

شمالی کشمیر میں گزشتہ 3 دنوں میں تیسرا انکاؤنٹر

سوپور کے رام پورہ علاقے میں کم از کم دو دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے، جو ہفتہ کی رات سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ آپریشن میں اب تک ایک نامعلوم دہشت گرد مارا گیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ شمالی کشمیر میں گزشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا انکاؤنٹر ہے۔ جمعہ کو باندی پورہ میں ایک انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا، جب کہ سوپور کے سگی پورہ علاقے میں دو پاکستانی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

32 minutes ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

49 minutes ago