بھارت ایکسپریس۔
Jammu Kashmir Tourist Bus Accident: جموں وکشمیرمیں خطرناک سڑک حادثہ ہوا ہے۔ مسافروں سے بھری ایک بس 150 فٹ گہری کھائی میں گرگئی ہے۔ حادثے میں 16 افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 15 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ باقی کو محفوظ ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ اترپردیش روڈ ویزکی بس میں تقریباً 60 لوگ سوارتھے، جوجموں شہرسے شیوکھوری مندرجا رہے تھے، لیکن حادثے کا شکارہوگئے۔
جموں وکشمیرکے ٹرانسپورٹ کمشنرراجندرسنگھ تارا نے بتایا کہ حادثہ نیشنل ہائی وے پرکالی دھرمیندرکے پاس ٹونگی موڑ میں ہوا۔ بس کھائی میں گرتے دیکھ کرلوگ جمع ہوگئے تھے۔ لوگوں نے مل کربچاؤمہم چلائی۔ حادثے کی اطلاع تھانہ انچارج اخنورطارق احمد کودی گئی۔ انہوں نے زخمیوں کولوگوں اورپولیس نے مل کرچوکی چورا اوراخنوراسپتال میں داخل کرایا۔ ایس ڈی ایم اخنورلیکھراج، ایس ڈی پی اوخنورموہن شرما بھی موقع پرپہنچے۔
زخمیوں کوبھیجا اسپتال
بس کے کھائی میں گرنے کے بعد فوراًمقامی لوگ موقع پرپہنچےاورپولیس کوجانکاری دی۔ اس کے بعد پولیس اورمقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن چلایا، جس کے بعد لوگوں کومشکل سے بس کے اندرسے نکالا گیا اوراسپتال بھیجا گیا ہے۔ اسپتال کے اندرزخمیوں کےعلاج کا انتظام کیا گیا ہے۔ شدید طورپرزخمی مریضوں کومیڈیکل اسپتال کے لئے ریفرکیا گیا ہے، جہاں ان کےعلاج کی ساری سہولیات کی جارہی ہیں۔
نہیں تھم رہے سڑک حادثے
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی جموں وکشمیر کے ڈوڈا علاقے میں ایک مسافروں سے بھری بس کھائی میں جو گری تھی۔ بس حادثے کی وجہ سے پورے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا تھا۔ یہ حادثہ جموں کشتواڑ نیشنل ہائی وے پرچناؤندی کے پاس ہوا تھا۔ اس حادثے کے بعد بھی جموں وکشمیرمیں کئی بس حادثے ہوچکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…