کولگام: جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کولگام میں سکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے اسے خودسپردگی کا موقع دیا تھا، لیکن اس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گرد کے درمیان تصادم شروع ہوگیا تھا۔
CRPF کے DG نے سکیورٹی فورسز کو دی مبارک باد
سکیورٹی فورسز کی اس کامیابی پر مرکزی ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے ڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دوستو، مبارک ہو۔ کچھ پکوان ٹھنڈے پیش کیے جانے پر زیادہ اچھے لگتے ہیں، یہاں تک کہ سرد موسم میں بھی۔‘‘
لشکر طیبہ کے کمانڈر لطیف کو بنایا گیا نشانہ
ذرائع کے مطابق، کولگام میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے کمانڈر لطیف نامی دہشت گرد کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ ایک ویڈیو میں فوجی افسران مسلسل دہشت گرد لطیف سے ہتھیار ڈالنے اور خودسپردگی کرنے کی اپیل کرتے نظر آئے۔ فوج کے ایک افسر کو دہشت گرد لطیف سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا، ’’ہم تمہارے ساتھ ہیں۔‘‘ تاہم، اس نے خودسپردگی سے انکار کردیا۔ یہ تصادم کولگام ضلع کے کئی علاقوں میں جاری ایک بڑے تلاشی آپریشن کے دوران ہوا۔
کئی دیہات میں گھر گھر تلاشی مہم جاری تھی
اس آپریشن کے تحت سکیورٹی فورسز کئی دیہات میں گھر گھر جاکر تلاشی لے رہی تھیں۔ اس مشترکہ آپریشن میں فوج کی 9 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہیں۔ آپریشن کے پہلے دن پیر کو ایک مشتبہ دہشت گرد مارا گیا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرکے تفصیلات فراہم کی تھیں کہ کس طرح عمر نے اکھران حملے کو انجام دینے میں لطیف بھٹ کی مدد کی اور کس طرح لطیف دوبارہ سرگرم ہوگیا تھا۔
ٹی آر ایف کے نام سے حملے کرنے کا الزام
واضح رہے کہ لشکر طیبہ اپنے پراکسی تنظیم ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ (ٹی آر ایف) کے نام سے حملے کرتا ہے۔ اسے پاکستان میں موجود اپنے آقاؤں سے ہدایات ملتی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، لطیف بھٹ کی مدد سے کشمیر میں اپنا مقامی نیٹ ورک مزید مضبوط کرنا چاہتی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…
انسانی ساختہ پہلی شے جس نے زمین سے ایک نوری دن کی دوری عبور کی،…
پیو ریسرچ سینٹر کی نئی تحقیق کے مطابق 2035 تک مسلمان دنیا کا سب سے…
19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…
وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…
چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…