فائل فوٹو۔
Omar Abdullah on Operation Sindoor: پہلگام دہشت گردانہ حملے کا انتقام لیتے ہوئے ہندوستان نے پاکستان پرایئر اسٹرائیک کی، جس کو ’’آپریشن سندور‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس کے مد نظرجموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بڑا ایکشن لیا ہے۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے آج (بدھ، 7 مئی) کی صبح 11 بجے سری نگرمیں ایک ایمرجنسی کابینہ میٹنگ بلائی ہے، جس کی انہوں نے خود صدارت کی۔ اس سے پہلے 10 بجے انہوں نے افسران کے ساتھ ریویو میٹنگ کی۔
جموں وکشمیر میں ایمرجنسی میٹنگ میں کیا ہوگا؟
وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے ذریعہ بلائی گئی اس اہم میٹنگ میں پاکستان سے متصل علاقوں میں موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور وہاں چل رہی فوجی کارروائی کے درمیان موجودہ صورتحال پر وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی نظرہے۔
عمرعبداللہ نے دی جانکاری
جموں وکشمیرنیشنل کانفرنس کے آفیشیل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے لکھا گیا، “سرحد اورایل اوسی علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے افسران کو شہری سیکورٹی کو ترجیح دینے، بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اورکسی بھی ابھرتے ہوئے چیلنجز کے لئے فوری، مربوط جواب کویقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔”
کابینہ کی ایمرجنسی میٹنگ جموں وکشمیر کی سیکورٹی کے پیش نظر رکھی گئی۔ اس میٹنگ میں کابینی وزرا تبادلہ خیال کرکے یہ طے کریں گے کہ پاکستان سے بدلہ لینے کے درمیان جموں وکشمیرکی عوام کومحفوظ کیسے رکھا جائے۔ اس کے لئے کیا کیا اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ بہرحال، کابینہ کیا فیصلہ لیتی ہے، یہ میٹنگ کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…
روزی نے بتایا کہ اس وقت ان کے ساتھ دیگر خاتون صحافی بھی موجود تھیں۔…
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، عرضیوں میں چیف الیکشن کمشنر کی…
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…