قومی

Jammu and kashmir: جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو پھر انتخابات کیوں نہیں ہورہے ہیں؟ سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کا سوال

نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ مقامی رہنما اگست 2019 سے پارٹی کی نقل و حرکت پر انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے عادی ہو چکے ہیں، لیکن یہ اقدامات عوام کے ساتھ ان کے تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتے۔ اس وقت کی ریاست جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے سال 2019 میں اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔ آرٹیکل 370  ریاست کو خصوصی انتظامی اختیارات فراہم کرتا ہے۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے خطے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جنہیں کچھ عرصہ قبل دہشت گردی سے پاک قرار دیا گیا تھا۔ عمرعبداللہ رامبن ضلع کے بٹوٹ میں وادی چناب کے علاقے کے عہدیداروں کی پارٹی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے (نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی نقل و حرکت پر پابندی) 5 اگست 2019 کے بعد یہ ہمارے لیے روزمرہ کی بات بن گئی ہے اور ہم اس کے عادی ہیں، لیکن ہم نے بھی سیکھا ہے کہ کیسے زندہ رہنا ہے اور واپس لڑنا ہے، اور ہم ایسا کرتے رہیں گے۔

حالات اچھے ہیں تو الیکشن کیوں نہیں؟

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دعوے کے باوجود کہ وادی میں حالات بہتر ہیں تو الیکشن کیوں نہیں کرائے جاتے۔انہوں نے کہا کہ شوپیاں، راجوری اور پونچھ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں نے مرکز کی سیکورٹی میں بہتری کے بلند و بانگ دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یا تو دعویٰ جھوٹا ہے یا ہم اصل صورتحال دیکھنے کے قابل نہیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

20 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

28 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

32 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

54 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

1 hour ago