جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک مرکزی وفد نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع فیروز پور، ترن تارن اور لدھیانہ کا دورہ کیا۔ وفد نے ریلیف سینٹرز کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔ فیروز پور میں جمعیۃ علماء پلول کی طرف سے لنگر کا انتظام کیا جا رہا ہے جہاں روزانہ چار ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ جمعیۃ نے جموں کے کشتواڑ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی ریلیف کا عمل تیز کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے مغربی یوپی اور میوات کے ذمہ داران کو پنجاب اور جموں میں سیلاب متاثرین کی مدد کی ہدایت دی تھی، جس پر عمل درآمد جاری ہے۔ اس وقت لدھیانہ، فیروز پور اور مالیر کوٹلہ میں جمعیۃ کے مرکزی ریلیف سینٹر فعال ہیں، جب کہ جمعیۃ یوتھ کلب کے 80 نوجوان بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ جمعیۃ کے وفد نے لدھیانہ میں نائب صدر جمعیۃ علماء لدھیانہ حاجی محمد نوشاد کے گودام کا معائنہ کیا، جہاں ریلیف سامان جمع ہے۔ مقامی ذمہ داران کی معاونت سے امدادی کام جاری ہیں۔ فیروز پور کے متاثرہ علاقوں میں وفد کو مقامی شہریوں، خاص طور پر سکھ برادری کی طرف سے جمعیۃ کے کام کی تعریف ملی اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ متاثرین نے کہا کہ اب مزید راشن کی ضرورت نہیں، بلکہ ڈیزل، کھاد اور بیج فراہم کیے جائیں تاکہ تباہ شدہ فصلیں دوبارہ اگائی جا سکیں۔
دریں اثنا قاری محمد ذاکر کی قیادت میں جمعیۃ علماء مظفر نگر کا وفد پانچ ٹرک امدادی سامان کے ساتھ پنجاب پہنچا، جب کہ جموں کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے چار ٹرک سامان اور 1250 چارپائیاں روانہ کی گئی ہیں۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ اسلام ہمیں خدمت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور امدادی کام متاثرین کے مکمل خود انحصاری تک جاری رہے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ جمعیۃ یوتھ کلب کے تحت نوجوان امدادی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہیں اور جمعیۃ علماء کی مختلف شاخیں جیسے ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش، میوات، متھرا اور بلندشہر نے متاثرین کی بھرپور مدد کی ہے۔ مرکزی وفد میں عتیق الرحمن قریشی، مولانا ابوالحسن پالن پوری، مفتی سلیم ساکرس، مولانا حفظ الرحمن، حاجی نوشاد، مفتی عارف لدھیانوی، حاجی فرقان، قاری محمد ذاکر، جمعیۃ یوتھ کلب کے ذمہ داران سمیت متعدد افراد شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…
امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…
قاہرہ کے قریب رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھرا ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ…
ملک بھر میں موسم کے مختلف رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کہیں گھنا کہرا…
ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…
ان لوگوں کے لیے جو ماہانہ ری چارجز سے بچنا چاہتے ہیں، جیو نے 3,999روپے…