قومی

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جمعیۃ علماء ہند کا بڑا قدم، 30 ٹرکوں پرمشتمل امدادی سامان روانہ

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پرآج جمعیۃ ریلیف سینٹرلدھیانہ سے تقریباً 50 لاکھ روپئے مالیت کے امدادی سامان پرمشتمل 30 ٹرکوں کا قافلہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع کی جانب روانہ کیا گیا۔ اس قافلے کی قیادت جمعیۃ علماء ہریانہ، پنجاب وہماچل پردیش کے ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد یحییٰ کریمی نے کی جوسلطان پورلودھی، کپورتھلہ، اجنالہ، ترنتارن، فاضـلکہ، گرداس پور، فیروزپور، لدھیانہ اوردیگرمتاثرہ علاقوں کے لیے روانہ ہوا۔
روانگی کے موقع پرجمعیۃ علماء کے مرکزی ومقامی ذمہ داران کے ساتھ پنجاب حکومت کے وزیرودیگرسرکردہ سماجی وسیاسی رہنما اور بڑی تعداد میں سکھ بھائی شریک ہوئے۔ مقامی سکھ برادری نے جمعیۃ علماء ہند کے خدمتِ خلق کے جذبے کوبھرپورخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب ہم سفید وکالی دھاری والے جھنڈے کودیکھتے ہیں تویہ سمجھ جاتے ہیں کہ یہ قافلہ ہماری مدد اوردوستی کے لیے آیا ہے۔‘‘
اس موقع پرمولانا محمد یحییٰ کریمی نے صدرِجمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا پیغام پڑھ کرسنایا۔

مولانا محمود مدنی کا اہم پیغام

مولانا مدنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند بلاتفریق مذہب وملت، انسانیت کی خدمت کواپنا فریضہ سمجھتی ہے۔ ساری دنیا اللہ رب العزت کا کنبہ ہے اوراللہ تعالیٰ کے نزدیک وہی سب سے بہترانسان ہے، جواس کے کنبے سے محبت کرتا ہے۔ ہم اپنے سکھ بھائیوں کے ساتھ اس مصیبت کی گھڑی میں کھڑے ہیں۔ اصل مدد کرنے والا توہمارا خالق ہے، ہم توبس اس کے بندے ہیں۔ مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہماری اپیل پراہلِ میوات، مغربی یوپی، گجرات سمیت پورے ملک کے لوگوں نے دل کھول کرتعاون کیا اوریہ سب کچھ محض اللہ کی خوشنودی کے لیے کیا گیا۔ سکھ بھائی دنیا بھرمیں انسانیت کی خدمت کے لیے مشہورہیں اور جو دوسروں کی مدد کرتا ہے اللہ بھی اس کی مدد کے لیے اپنے نیک بندوں کو بھیجتا ہے۔‘‘

جمعیۃ علماء میوات کی پوری ٹیم سرگرم
مولانا یحییٰ کریمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے ناظمِ عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی نگرانی میں میوات کی پوری ٹیم، مفتی محمد سلیم (ساکرس)، مفتی عارف (لدھیانہ)، جمعیۃ یوتھ کلب کے سرگرم کارکنان جمعیۃ علماء مغربی یوپی، گجرات وغیرہ کے ذمہ داران پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں شب وروزریلیف اوربازآبادکاری کے کام میں مصروف ہیں اوریہ ٹیم اس وقت تک میدان میں رہے گی، جب تک ضرورت باقی ہے۔ قافلہ روانگی کے موقع پرموجود اہم شخصیات میں مولانا محمد یحییٰ کریمی، ماسٹرمحمد قاسم مہوں، قاری محمد اسلم بڈیڈوی، مفتی سلیم ساکرس، حاجی نوشاد عالم لدھیانہ، حاجی محمد فرقان لدھیانہ، گیانی کیول سنگھ (سابق جتھے دارتخت شری دم دما، کرم جیت سنگھ سرپنچ کھانسی کلاں، اجیت سنگھ سرپنچ کھانسی خرد، ریاستی وزیرحکومتِ پنجاب ہردیپ سنگھ منڈیا، مولانا علاء الدین ہاپوڑمع قافلہ، مفتی ارشد میرگجرات، مولانا نورالبشر، ماسٹرارشد مظفرنگر، ماسٹرجمیل، رحمت اللہ پوکرن، راجستھان، مولانا الشمس لدھیانوی جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء ضلع لدھیانہ، مفتی انس مظاہری، حاجی جمال امیرجماعت ضلع لدھیانہ، حافظ تسنیم، دلجیت سنگھ گریوال، کلدیپ سنگھ سیکھوں، گرمل سنگھ گل، گردیپ سنگھ، اندرجیت سنگھ (سابق سرپنچ)، گیان پرگاس ٹرسٹ بڈھیوال کے سرپرست میجرسنگھ گیان پرگاس سمیت دیگرمعززشخصیات شامل تھیں۔ بعدازاں سلطان پورلودھی میں سنت بلبیرسنگھ سیچے وال (ممبرراجیہ سبھا) نے قافلے کا استقبال کیا اورقائد جمعیۃ حضرت مولانا محمود مدنی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کی خدمات کوبلند الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Hasan Mahmud Makes History: حسن محمود نے رقم کی تاریخ، ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے بنت بنگلہ دیش کے پہلے تیز گیندباز

افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…

56 minutes ago

Saurabh Bhardwaj: حکومت سے سوال کرنا ہتک عزت نہیں، عدالت سے پرویش ورما کو جھٹکا، سوربھ بھاردواج کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ خارج

عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…

59 minutes ago

Jantar Mantar Protest: سی جے پی کے احتجاج پر اقوام متحدہ نے ظاہر کی تشویش، کس معاملے پر کیا گیا تھا احتجاج؟

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان تھامین الخیتان نے دہلی میں احتجاج…

2 hours ago

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

3 hours ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

4 hours ago