جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی نے پہلگام دہشت گردانہ عمل کے جواب میں بھارت کی طرف سے فوجی کارروائی پررد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند ملک کی خود مختاری، سالمیت اوردفاع کے مسئلے پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ اگر پاکستان کی جانب سے کوئی جنگ مسلط کی جاتی ہے توہم واضح اوردوٹوک الفاظ میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ پورا ملک، تمام مذاہب کے لوگ اوربالخصوص مسلمان، اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ’’ہندستان ہمارا وطن ہے، اس کا دفاع ہماری قومی اورآئینی ذمہ داری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ حب الوطنی، امن اوراتحاد کا پیغام دیا ہے اورآج جبکہ ہماری سرحدوں پرخطرہ منڈلا رہا ہے، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم ہرسطح پرقوم میں اتحاد، صبراورقربانی کے جذبہ کوفروغ دیں گے۔ ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے ہرجارحانہ اقدام کا منہ توڑجواب دے۔ ہم دشمنوں کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہندستان ایک متحد قوم کی طرح ہرقیمت پر اپنے وطن کا دفاع کرے گا۔
ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا زبردست جواب دیتے ہوئے پاکستان کے دہشت گردانہ ٹھکانوں پراسٹرائیک کرکے بے قصورافراد کے قتل کا انتقام لے لیا ہے اوران کی فیملی کے زخموں پرمرہم لگا دی ہے۔ ہندوستانی کی جانبازفوج نے صرف 25 منٹ میں 9 دیشت گردابی ٹھکانوں پرحملہ کیا، جس میں 100 سے زیادہ دہشت گرد یا ٹیررسٹ مارے گئے۔ ہندوستان نے پاکستان کوایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ سالوں تک اسے یاد رکھے گا۔ اس اسٹرائیک کوآپریشن سندورکا نام دیا گیا۔ ہندوستانی فوج کی پلاننگ اورمنصوبہ بندی کتنی مضبوط اورسٹیک تھی کہ ایک بھی پاکستانی شہری کوکوئی نقصان نہیں ہوا۔ رات میں ایک بج کر 5 منٹ سے لے کر1:30 بجے کے درمیان ہماری تینوں جانباز افواج نےدہشت گردوں کومٹی میں ملا دیا۔ ہندوستانی فوج نے جس مضبوطی کے ساتھ پاکستان کے خلاف کارروائی کی ہے، وہ برسوں تک اسے یاد رکھے گا۔ ہندوستانی فوج کی اس مہم کو’’آپریشن سندور‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس حملے میں ہندوستان نے ایسے ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس میں پاکستان کے پرخچے اڑگئے۔ پاکستان اورپی اوکے میں دہشت گردانہ کیمپوں پرحملے کے ان پٹ خفیہ ایجنسیوں نے دیئے تھے۔ حملہ ہندوستان کی سرزمین سے ہی کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…
دہلی میں مظاہروں کے بعد زیر بحث آنے والی قانونی اصطلاحات کو سمجھیں، نئے فوجداری…
پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…
منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…
ڈاکٹر شالنی علی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی…
ایچ ڈی ایف سی بینک کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کائیزاد بھروچا 31 دسمبر 2026 کو…