قومی

JIH strongly condemns US military action: وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کی سخت مذمت، امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے فوجی کارروائی کو قرار دیا خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ امریکہ کا فوجی حملہ ،  وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور انہیں زبردستی امریکہ منتقل کیا جانا اقوامِ متحدہ کے منشور اور آزاد و خودمختار ممالک کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی اجازت یا حق دفاع کے بغیر طاقت کا استعمال ایک نہایت خطرناک مثال قائم کرتا ہے اور یکطرفہ فوجی مداخلت کو معمول بنانے کا راستہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عالمی نظام کو کمزور کرتے ہیں اور چھوٹے و کمزور ممالک کو طاقتور ریاستوں کے جبر کے سامنے بے بس کر دیتے ہیں۔

فوجی کارروائی کو وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر سے الگ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ امریکہ کی فوجی کارروائی کو وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر سے الگ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا، جن کا تخمینہ تقریباً 300 ارب بیرل ہے، جو اسے دنیا کے وسائل سے مالا مال ترین ممالک میں شامل کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کی جانب سے اپنے تیل کی تجارت امریکی ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں کرنے کی کوششوں کو بھی امریکی معاشی بالادستی کے لیے ایک چیلنج کے طور پر دیکھا گیا ہے، جس نے موجودہ تصادم کو جنم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف الزامات یا سیاسی اختلافات کو فوجی حملے یا حکومت کی تبدیلی کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ پوری دنیا میں اس کارروائی کو وسیع پیمانے پر نوآبادیاتی طرز کی سامراجی پالیسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس طرح کی فوجی کارروائی نے وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکی خطے کو عدم استحکام کے  خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ تاریخ سے یہ بات بارہا  ثابت ہو چکی ہے کہ اس قسم کی مداخلتیں امن و انصاف کے قیام کے بجائے بدامنی، شہری آبادی کی مشکلات اور جمہوری اداروں کی کمزوری کا سبب بنتی ہیں۔

’جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ پر عالمی دباؤ ڈالا جانا چاہیے‘

سید سعادت اللہ حسینی نے اپنی اس تشویش کا بھی اظہار کیا کہ طاقتور ممالک کی جانب سے یکطرفہ فوجی کارروائیوں کے بار بار واقعات اقوام متحدہ کے منشور پر مبنی بین الاقوامی نظام کو مسلسل کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے متعدد ممالک کی اپیلوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ پر عالمی دباؤ ڈالا جانا چاہیے۔ انہوں نے وینزویلا کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حقِ خود ارادیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر بیرونی مداخلت کے اپنے ملک کے مستقبل کو طے کرنے کا حق، عوام کا بنیادی حق ہے۔

بھارت کو کھل کر امریکی فوجی جارحیت کی مخالفت کرنی چاہیے: امیر جماعت

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو کھل کر امریکی فوجی جارحیت کی مخالفت کرنی چاہیے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے بات چیت اور  عالمی اداروں کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ اپنے بیان کے اختتام پر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ہر قسم کی سامراجی اور سیاسی جارحیت مسلط کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ خودمختاری کا احترام، بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور امن کے لیے سنجیدہ کوشش ہی ایک منصفانہ اور مستحکم عالمی نظام کی بنیاد ہے۔ اس طرح کے جارحانہ اقدامات پر خاموشی مزید مظالم اور غیر منصفانہ کاروائیوں کو جنم دے سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

17 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

52 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago