قومی

Jamaat-e-Islami Hind on Vaishno Devi landslide: ویشنو دیوی لینڈ سلائیڈ حادثے پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس، پروفیسر سلیم انجینئر کا متاثرین سے یکجہتی، حکومت سے فوری اور مؤثر ریسکیو کارروائی کی اپیل

نئی دہلی — جماعت اسلامی ہند (جے آئی ایچ) کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی، کٹرہ میں ویشنو دیوی کے راستے پر پیش آنے والے ہولناک لینڈ سلائیڈ حادثے پر گہرے دکھ اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے نتیجے میں آنے والی اس آفت میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثے نے زائرین اور مقامی باشندوں کو سخت مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ خدشہ ہے کہ کچھ لوگ ابھی بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔

ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کرنے کی اپیل

پروفیسر سلیم انجینئر نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ فوری، منظم اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے جائے حادثہ پر این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور مقامی رضاکاروں کی بروقت تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کوششیں قابل تعریف ہیں، تاہم زخمیوں کو فوری طبی امداد اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے مزید اقدامات ضروری ہیں۔

عوام سے اتحاد اور مدد کی اپیل

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ کٹرہ کے عوام کو اس المیے میں خود کو تنہا محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ عام لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس نازک وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکمت عملی کی ضرورت

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لینڈ سلائیڈ، اچانک سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے لیے ایک جامع ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکمت عملی اپنائی جائے، جس میں واضح معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOP’s) طے کیے جائیں تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو کم سے کم کیا جا سکے۔ پروفیسر سلیم انجینئر نے متاثرہ خاندانوں کی طویل مدتی بازآبادکاری کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کرنے پر بھی زور دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

1 hour ago

Adani Group: اڈانی گروپ اور کچھ یونیورسٹی نے گرین انرجی سینٹر آف ایکسیلنس کا کیا آغاز، ہر سال 10 ہزار سے زائد طلبہ کو ملے گی تربیت

اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…

2 hours ago