قومی

Jamaat-e-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند وفد کا بریلی کے متاثرہ علاقوں کا دورہ، نائب امیر ملک معتصم خان کی قیادت میں وفد نے زمینی حالات کا لیا جائزہ

نئی دہلی: بریلی میں ہونے والی حالیہ یک طرفہ گرفتاریوں، انہدامی نوٹسوں اوردکانوں کے بند کیے جانے کے واقعات کی زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیےجماعت اسلامی ہند کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے بریلی کا دورہ کیا۔

نائب امیر ملک معتصم خان نے کی وفد کی قیادت

وفد کی قیادت جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کی۔ وفد میں جماعت کے مرکزی ذمہ داران آئی. کریم اللہ ، ندیم خان، لئیق احمد، مغربی یو پی کے امیر حلقہ ضمیر الحسن فلاحی اور کئی وکلاء و سماجی کارکنان شامل تھے۔وفد نے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں۔ وفد نے ان متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی جن کے بچے ابھی تک جیلوں میں بند ہیں ۔وفد نے متاثرہ خاندان کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی ۔ جائزے کے دوران یہ بات بھی بات سامنے آئی کہ جائیداد کے انہدام اور ان کو بند کئے جانے کے نوٹس بغیر کسی قانونی کارروائی کے جاری کئے گئے ہیں جبکہ بیشتر متاثرین کے پاس ملکیت کے درست دستاویزات اور ڈیجیٹل ثبوت موجود ہیں۔ اس بات کے شواہد بھی موجود ہیں کہ بہت سے افراد جن پر کاروائیاں کی گئیں ہیں وہ بریلی احتجاج واقعے کے دن وہاں موجود ہی نہیں تھے اور نہ ہی کسی قسم کی امن و قانون کی خلاف ورزی میں ملوث تھے ، اس سب کے باوجود معصوموں پر پولیس کی من مانی کارروائیاں اور سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔

وکلاء سے مشاورت کے بعد قانونی پہلوؤں کا جائزہ

وفد نے وکلاء سے مشاورت کے بعد قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا تاکہ ان معاملوں میں مناسب قانونی چارہ جوئی کے ذریعے انصاف حاصل کیا جا سکے۔ ٹیم نے ضلع مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ملاقات کرنے کی بھی کوشش کی تاکہ اپنے خدشات اور گزارشات انتظامیہ کے سامنے پیش کی جا سکیں، تاہم اس سلسلے میں انتظامیہ کا رویہ مثبت نہیں رہا۔ جماعت اسلامی ہند نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انصاف، آئینی اقدار اور پُرامن شہری جدوجہد کے اصول پر قائم رہے گی۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک متعصم خان نے سیاسی محرکات پر مبنی ایف آئی آر کو فوراً واپس لینے، ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار کئے گئے افراد کی فوری رہائی اور پولیس زیادتیوں پر عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر جانب دارانہ تفتیش کو یقینی بنائیں، شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کریں۔

عوام سے ثابت قدم، متحد اور پرعزم رہنے کی اپیل

وفد میں شامل اے پی سی آر کے قومی سکریٹری ندیم خان نے بتایا کہ 27 خاندانوں کو مکانات کے انہدام کے نوٹس ملے ہیں جبکہ 32 دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔ اے پی سی آر ان معاملوں کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے ۔ ندیم خان نے کہا کہ امید ہے کہ عدالتیں بے گناہ افراد کو فوری انصاف اور ریلیف فراہم کریں گی۔اس نازک موقع پر جماعت اسلامی ہند عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ثابت قدم، متحد اور پرعزم رہیں، ہر طرح کے دباؤ کا مقابلہ کریں اور انصاف کی جدوجہد کو آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے جاری رکھیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Special Parliament Session: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کی تیاری؟ حلقہ بندی اور خواتین کے ریزرویشن پر ہو سکتا ہے بڑا فیصلہ

پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…

23 minutes ago

UP Politics: یونیفارم بدلی، رنگ بدلا، کیا بدلے گی قسمت؟ اتر پردیش کی سیاست میں ہلچل پیدا کرنے آیا اکھلیش کا نیا روپ

اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی نے اپنی روایتی ’لال ٹوپی‘ کے ساتھ ’نیلا رنگ‘…

48 minutes ago

G20 Voice Of Global: عالمی سطح پر ’سوراج‘: گلوبل ساؤتھ کی آواز بن کر کیسے ابھرا بھارت؟ جی 20 سے وائس سربراہی اجلاس تک مکمل تجزیہ

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے ’تزویراتی خودمختاری‘ اور ’سوراج‘ کے تصور…

2 hours ago

Trade in Local Currencies: ڈالر کا دباؤ ختم اور مقامی کرنسی میں تجارت، برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کی قیادت میں بنا نیا عالمی روڈمیپ

برکس (BRICS) کی 18ویں سربراہی کانفرنس میں، بھارت نے ایران اور متحدہ عرب امارات کے…

3 hours ago

Women Rights International Law: نصف آبادی، مکمل شناخت: کیا خواتین کو باہر رکھ کر طالبان کو جائز حکومت مانا جا سکتا ہے؟

افغانستان میں طالبان کے دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، روزگار اور عوامی…

3 hours ago