ٹرین ٹکٹ پر آپریشن سندور لکھے جانے اور وزیراعظم مودی کی تصویر لگانے پر کانگریس نے سوال اٹھایا ہے۔
پاکستان کے بہاولپور میں جیش محمد کے سربراہ اور بدنام زمانہ دہشت گرد رؤف اصغر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رؤف اصغر حالیہ بھارتی فضائی حملے میں مارا گیا۔ رؤف اصغر جیش کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا سگا بھائی تھا اور اس تنظیم کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔ معلومات کے مطابق وہ ان 14 افراد میں شامل تھا جو بہاولپور کے ایک مدرسے پر حالیہ فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔
رؤف اصغر کی دہشت گردی کی تاریخ:
IC-814 انڈین ایئر لائنز ہائی جیکنگ (1999) کا مرکزی سازش کار
بھارتی پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں کردار (2001)
پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کا ماسٹر مائنڈ (2016)
جیش کے دہشت گرد نیٹ ورک کا اہم آپریٹر
ذرائع کے مطابق رؤف اصغر کو گزشتہ روز بہاولپور میں خفیہ طور پر سپرد خاک کیا گیا جس میں پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ یہ بھارت کی جانب سے کیے گئے آپریشن سندور کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے، جس کے تحت جیش اور لشکر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارت پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ سکیورٹی ماہرین رؤف اصغر کی ہلاکت کو بھارت کی ایک بڑی فتح قرار دے رہے ہیں۔
دیں اثنا ایل او سی پر پاکستانی فوج کی بھاری گولہ باری کا بھی ہندوستانی فوج سختی سے جواب دے رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک 23 پاکستانی فوجی بھارت کی جوابی کارروائی میں مارے جا چکے ہیں۔ وہیں تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم ہندوستان نے ان کی ہر کوشش کو ناکام بناتے ہوئے، جوابی طور پر پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ختم کر دیا۔ ساتھ ہی کئی علاقوں میں ڈرون حملے بھی کیے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…