قومی

Jaipur Road Accident: جے پور میں بھیانک سڑک حادثہ، ڈمپر نے ایک کے بعد ایک 17 گاڑیاں روند ڈالیں، 11 افراد ہلاک

راجستھان میں پچھلے 24 گھنٹے قیامت خیز ثابت ہوئے۔ اتوار کی رات جودھپور میں بھیانک سڑک حادثے کے بعد پیر دوپہر جے پور کے ہرماڑہ علاقے میں ایک خوفناک واردات نے پورے علاقے کو دہلا دیا۔ ایک تیز رفتار ڈمپر نے یکے بعد دیگرے 17 گاڑیوں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 10 سے زیادہ شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ کئی لاشوں کے اعضا جسم سے الگ ہو گئے اور سڑک پر خون ہی خون پھیل گیا۔

نشے میں تھا ڈرائیور—300 میٹر تک لوگوں کو روندتا رہا

پولیس کے مطابق حادثہ ہرماڑہ کی لوہا منڈی کے قریب پیش آیا، جہاں دوپہر تقریباً ایک بجے ایک خالی ڈمپر پیٹرول پمپ کی سمت سے ہائی وے پر چڑھنے کی کوشش میں توازن کا شکار ہوا۔ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ ڈمپر تقریباً 300 میٹر تک بے قابو ہو کر گاڑیوں اور راہگیروں کو کچلتا چلا گیا۔ پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر حالات قابو میں کیے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ تین زخمیوں کو نازک حالت میں ایس ایم ایس اسپتال کے ٹراما سینٹر ریفرکیا گیا ہے۔

ٹریفک ڈائیورٹ، بچاؤ کارروائیاں جاری

حادثے کے فوراً بعد سڑک پر طویل جام لگ گیا۔ پولیس نے ٹریفک ڈائیورٹ کر کے ڈمپر کو ہٹانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ مقام حادثہ پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے، جبکہ انتظامیہ نے عوام کے غصے کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

جودھپور میں بھی سانحہ، 18 عقیدت مندوں کی موت

اتوار کی رات جودھپور کے پھلودی سب ڈویژن کے مٹوڑا علاقے میں ایک اور المناک حادثہ پیش آیا، جس میں 18 یاتری ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا کہ کولایات درشن سے واپس لوٹتی ایک بس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے مل کر امدادی کارروائی کی، زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا اور بعد ازاں گرین کوریڈور بنا کر انہیں جودھپور کے مٹھوراداس مٹھور اسپتال منتقل کیا گیا۔

راجستھان سوگ میں، 24 گھنٹوں میں 29 ہلاکتیں

صرف ایک دن میں ریاست راجستھان میں دو بڑے حادثے ہوئے، جن میں کل 29 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ جودھپور اور جے پور دونوں سانحوں نے انتظامیہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جبکہ عوامی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Tears in his eyes: آنکھوں میں آنسو، میسی کا ارجنٹینا کی جرسی میں الوداعی میچ کو دیا گیا دی لاسٹ ٹینگوکا نام

لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے مجموعی طور پر 208 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں…

10 minutes ago

Triple Murder in Dehradun: دہرادون میں ٹرپل مرڈر، بزرگ جوڑے اور ملازمہ کے قتل سے سنسنی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص گرفتار

پولیس کے مطابق، موقع پر پہنچی فورنسک ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔…

33 minutes ago

Tragedy in Vrindavan: ورنداون میں دردناک حادثہ،گروکل کے 4 طلبہ کی موت، ایک کی حالت تشویشناک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ اور ایس ایس پی موقع…

2 hours ago