قومی

Jaipur Amayra Death Case: کیا معصوم امائرہ کو بچایا جا سکتا تھا؟ نئے ویڈیو نے اسکول انتظامیہ کے دعوؤں کی کھول دی قلعی

جے پور کے معروف امائرہ اسکول ڈیتھ کیس میں ایک نیا اور دل دہلا دینے والا موڑ سامنے آیا ہے۔ نومبر 2025 میں اسکول کی چوتھی منزل سے گر کر جان گنوانے والی 9 سالہ طالبہ امائرہ کے والدین نے اب کلاس روم کی ایک نئی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ اس ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ بچی کو بُلنگ کا سامنا تھا اور اسکول انتظامیہ نے شدید غفلت برتی۔

مدد کی فریاد لگانے کے بعد چھلانگ لگا دی

اہلِ خانہ کے مطابق یہ فوٹیج واقعے سے چند لمحے پہلے کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں امائرہ ابتدا میں معمول کے مطابق اپنے دوستوں سے ملتی اور ڈانس سرگرمی میں حصہ لیتی دکھائی دیتی ہے، لیکن چند طلبہ کی جانب سے ڈیجیٹل سلیٹ لانے کے بعد وہ اچانک پریشان اور بے چین نظر آنے لگتی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے وائس اوور میں والدین نے الزام لگایا کہ امائرہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ وہ کئی مرتبہ اپنی کلاس ٹیچر کے پاس گئی، سر پکڑ کر کھڑی رہی اور ہاتھ جوڑ کر مدد کی درخواست کرتی رہی، مگر مبینہ طور پر اس کی شکایت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ کچھ دیر بعد وہ اکیلی کلاس سے باہر نکل گئی۔ اہلِ خانہ نے سوال اٹھایا ہے کہ گراؤنڈ فلور سے چوتھی منزل، جو تقریباً 48 فٹ بلند تھی، تک جاتے ہوئے کسی استاد یا عملے کے رکن نے اسے روکنے یا اس کی خیریت دریافت کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی۔ ان کے مطابق اسی کے بعد امائرہ نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

بی این ایس کی دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل

یہ افسوسناک واقعہ یکم نومبر 2025 کو پیش آیا تھا، جہاں اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے امائرہ کو مردہ قرار دے دیا تھا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اسے خودکشی کا معاملہ قرار دیا، تاہم خاندان مسلسل یہ مؤقف اختیار کرتا رہا ہے کہ امائرہ اسکول میں بُلنگ کا شکار تھی۔امائرہ کی والدہ شوانی اور والد وجے کا الزام ہے کہ اب تک اس کیس کے تین تفتیشی افسر تبدیل کیے جا چکے ہیں اور اسکول انتظامیہ کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم پولیس اسکول کے چیئرمین سوربھ مودی، پرنسپل اندو دوبے اور کلاس ٹیچر پونیتا شرما کے خلاف تعزیرات ہند  کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کر چکی ہے، جبکہ اہلِ خانہ اب ان کے خلاف جووینائل جسٹس ایکٹ کی سخت دفعات لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Daler Mehandi Controversy: اتراکھنڈ تنازع کے بعد دلیر مہندی کے خاندان میں تناؤ، بیٹے گوردیپ نے کہا- پورا خاندان ذہنی دباؤ میں ہے

سبودھ اونیال کے ساتھ تنازع پر گوردیپ مہندی کا پہلا ردعمل، کہا والد کی باتوں…

54 minutes ago

Malikarjun Kharge Controversial Remarks: پہلے ماں، اب وزیر اعظم مودی کے والد پر تبصرہ، ملیکارجن کھڑگے کے بیان پر سیاسی ہنگامہ

پٹنہ میں کانگریس صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے،…

2 hours ago

PM Narendra Modi: وزیر اعظم مودی کا کانگریس پر حملہ، کہا- 2014 سے پہلے ’فون بینکنگ‘ کے ذریعے ملک کی معیشت چلاتی تھی

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھونیشور میں ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے ڈیٹا سینٹر…

2 hours ago