قومی

Jaipur SMS Hospital Fire: جے پورکے سوائی مان سنگھ اسپتال کے آئی سی یو میں خوفناک آگ، 6 مریض جاں بحق

راجستھان کے جے پور کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، سوائی مان سنگھ (ایس ایم ایس) اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ہفتے کی صبح اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 6 انتہائی نگہداشت میں داخل مریض جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے وارڈ میں پھیل گئی۔
ایس ایم ایس اسپتال ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ کے مطابق، آئی سی یو میں داخل مریض پہلے سے ہی کوما یا انتہائی نازک حالت میں تھے اور مکمل طور پر سپورٹ سسٹمز پر انحصار کر رہے تھے۔ آگ لگنے سے نہ صرف بجلی کا نظام متاثر ہوا بلکہ زہریلی گیسوں کے اخراج نے مریضوں کی حالت مزید بگاڑ دی۔ مریضوں کو دوسرے فلور پر واقع آئی سی یو میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔
جاں بحق مریضوں کی شناخت
آگ میں جھلس کر دم توڑنے والے مریضوں کی شناخت درج ذیل ہے:
1. پِنٹو – ضلع سیکر، دلیپ – جے پور،شری ناتھ – بھرت پور،رکمنی – بھرت پور،خرما – بھرت پور،بہادر – جے پور
دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو
فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے مسلسل دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حادثے کے وقت متاثرہ آئی سی یو میں 6 مریض زیرعلاج تھے، جن میں سے تمام کی موت واقع ہو گئی۔
وزیرِ اعلیٰ کا اسپتال کا دورہ
واقعے کی اطلاع ملتے ہی راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما، نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا اور دیگر وزرا و ارکان اسمبلی ایس ایم ایس اسپتال پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسپتال میں آگ لگنے کے بعد شدید افراتفری پھیل گئی۔
لواحقین کا اسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام
جاں بحق مریضوں کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر سنگین غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب دھواں نکلنا شروع ہوا تو فوری طور پر عملے کو مطلع کیا گیا، لیکن کسی نے اس بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ صورتحال بگڑنے پر طبی عملہ وارڈ چھوڑ کر چلا گیا اور مریضوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔
واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، جب کہ اسپتال میں حفاظتی اقدامات کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

7 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

7 hours ago

Umrao Jaan: ریکھا نے ’امراؤ جان‘ کے لیے کیوں نہیں لی تھی فیس؟ ہدایت کار مظفر علی نے سنایا دلچسپ قصہ

1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…

8 hours ago