قومی

دھیان کھینچنے کے لئے وہیل میں گیا، لیکن نظر انداز کیا گیا… جگدیپ دھنکھڑ کے الزامات پر ملیکا ارجن کھڑگے نے دیا جواب

جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں نیٹ یوجی پیپرلیک کے موضوع پراپوزیشن پارٹیوں نے زبردست ہنگامہ کیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ہی ایوانوں میں پیپرلیک کے موضوع پر حکومت سے بحث کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران راجیہ سبھا میں ہنگامے کے دوران چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے کانگریس کے قومی صدر اوراپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے پرسنگین الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بحث کے دوران خود ان کے وہیل کے سامنے کھڑے ہوگئے، روایت کے مطابق ایسا کبھی نہیں ہوا۔ وہیں ملیکا ارجن کھڑگے نے پورے معاملے پر اپنی طرف سے صفائی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی غلطی ہے۔ میں ان کی توجہ مرکوزکرنے کے لئے اندرگیا تھا، لیکن انہوں نے پھر بھی نظرانداز کیا تھا۔

ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ میں یہ دھیان متوجہ کرنا چاہتا تھا کہ وہ اپوزیشن کی طرف بھی دیکھیں۔ لیکن وہ صرف برسراقتدار پارٹی کی طرف دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطے کے مطابق، انہیں میری طرف دیکھنا چاہئے، لیکن انہوں نے میری توہین کرنے کے لئے جان بوجھ کر مجھے نظراندازکردیا۔

راجیہ سبھا کا وقاربنائے رکھنا چاہئے۔

ملیکا ارجن کھڑگے نے یہ بھی کہا کہ عزت مآب چیئرمین کو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ انہیں راجیہ سبھا کے وقارکو بنائے رکھنا چاہئے۔ اتنا بڑا گھوٹالہ ہوا، نیٹ پیپرلیک ہوا، لاکھوں بچے پریشان ہیں۔ چنانچہ ہم نے توجہ مبذول کرانے کی تجویز پیش کی، خصوصی بحث کا مطالبہ کیا، لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرکے ہم کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتے، ہم صرف طلباء کے مسائل کواٹھانا چاہتے ہیں، لیکن انہوں نے ہمیں یہ موقع نہیں دیا۔ اس وجہ سے ہمیں ایسا کرنا پڑا۔

جگدیپ دھنکھڑ نے ملیکا ارجن کھڑگے سے ایسا کیوں کہا؟

چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ملیکا ارجن کھڑگے کے بارے میں یہ تبصرہ تب کیا تھا، جب اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین صدرجمہوریہ کے خطاب پراظہار تشکرکی تحریک سے متعلق ہورہی بحث کے دوران مسلسل ہنگامہ آرائی کر رہے تھے۔ وہ نیٹ-یوجی  پیپرلیک اوراین ٹی اے کے بارے میں حکومت سے بات چیت کا مطالبہ کررہے تھے۔ اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے تقریباً آدھے گھنٹے کے اندرہی دوپہر12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

سدھانشو ترویدی اور جے پی نڈا نے بھی کی مخالفت

اس دوران بی جے پی کے رکن سدھانشوترویدی کے علاوہ ایوان کے لیڈرجے پی نڈا نے بھی بحث میں خلل ڈالنے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جیسے ہی جے پی نڈا کی بات ختم ہوئی، چیئرمین نے ریمارکس دیئے کہ آج پارلیمنٹ کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے خود وہیل (اسٹیج) کے سامنے آگئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں حیران ہوں۔ اس کے بعد چیئرمین نے ایوان کودوپہر2 بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

4 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

4 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

6 hours ago