قومی

Jagdambika Pal on Waqf Amendment Bill 2024: جگدمبیکا پال نے وقف ترمیمی بل پر اپوزیشن پراٹھایا سوال، مسلمانوں سے متعلق کہی یہ بڑی بات

Jagdambika Pal on Waqf Amendment Bill 2024: وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل پر6 ماہ تک بات کی گئی اور سبھی ممبران سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام اہم تنظیموں سے بھی بات کی گئی اور سبھی سے مشورے طلب کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل پر 14 ترامیم کی گئی ہیں، اس لئے سوال اٹھانا غلط ہے۔

یوپی کے ڈومریا گنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کواسی پارلیمنٹ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون کوئی نیا قانون نہیں ہے، لیکن اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ غلط برتاؤکررہے ہیں اورغلط طریقے سے اس کی تشریح کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون میں ترمیم سے مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کیا جائے گا۔

آپ کو بتادیں کہ مرکزکی مودی حکومت نے وقف ترمیمی قانون 2024 پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا، جسے بعد میں جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔ تقریباً 6 ماہ تک ملک کے مختلف صوبوں میں اس پرتبادلہ خیال کیا گیا، لیکن اپوزیشن پارٹیوں کی مخالفت کے باوجود اسے منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے دی گئیں ترامیم کو نظر انداز کردیا گیا ہے جبکہ حکومت نے اپنی مرضی کے مطابق 14 ترامیم کی ہیں۔ جے پی سی میں وقف ترمیمی قانون کو مںظوری دیئے جانے کے بعد اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے اس کے خلاف احتجاج کیا اور پریس کانفرنس میں حکومت پر غلط برتاؤ کرنے اور ڈکٹیٹر شپ کرنے کا الزام لگایا۔ بہرحال اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ جب یہ وقف ترمیمی بل 2024 مارچ-اپریل میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے تو جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کیا رویہ اپناتی ہیں۔ مسلم تنظیموں کی امیدیں ان دونوں پارٹیوں سے وابستہ ہیں، لیکن یہ دونوں پارٹیاں این ڈی اے اتحاد میں شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bike rider Shivani Chauhan: گرفتاری کافی نہیں، سخت سزا ملنی چاہیے، گڑگاؤں ہٹ اینڈ رن کے ملزم کلیان بینسلا پر بولیں رائیڈر سیا

سیا نے کہا کہ انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں پورا واقعہ بتایا…

28 minutes ago

Sara Tendulkar: سارہ تندولکر کا دلکش انداز، بھابھی کے ساتھ دیے پوز، مداحوں کو گنیش چترتھی کی مبارکباد

سارہ تندولکر نے منگل کی صبح انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان میں…

45 minutes ago

Maulana Arshad Madani on UCC: یو سی سی پر مولانا ارشد مدنی نے اٹھائے سوال، کہا- ملک آئین سے چلے گا یا کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے سے؟

مولانا ارشد مدنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم ایسا کوئی قانون قبول نہیں…

2 hours ago

UPI Charge Rule: یو پی آئی کے نئے قواعد، کس سے، کب، کتنا اور کہاں وصول کیا جائے گا چارج؟

حکومت نے واضح کیا ہے کہ تاجر ایم ڈی آر فیس کا بوجھ صارفین پر…

2 hours ago