قومی

Jagannath Rath Yatra: جگن ناتھ رتھ یاترا کے آغاز پر وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کی مبارکباد

نئی دہلی: دنیا بھر میں مشہور بھگوان جگن ناتھ کی رتھ یاترا آج سے شروع ہو گئی، جس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملک بھر کے عقیدت مندوں کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ عظیم رتھ یاترا بھارت کی صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وراثت کی ایک منفرد علامت ہے، جس نے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں نسل در نسل لوگوں کو خدمت، اتحاد اور عاجزی کا پیغام دیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ رتھ یاترا کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا بھارت کی قدیم اور ثقافتی روایات کی شاندار عکاسی کرتی ہے، جب کہ اس سے وابستہ روایات نے دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق رتھ یاترا اجتماعی شرکت، عاجزی اور بے لوث خدمت کی علامت ہے۔

وزیر اعظم نے دعا کی کہ مہاپربھو جگن ناتھ تمام شہریوں کو صحت، خوشحالی اور کامیابی سے نوازیں، ان کے تمام نیک کاموں میں قوت عطا کریں اور معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط بنائیں۔ ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مہاپربھو جگن ناتھ کا آشیرواد ہمیشہ تمام اہلِ وطن پر قائم رہے اور ان کی کرپا سے ہر شخص کی زندگی میں نئی توانائی اور امید پیدا ہو۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے سنسکرت کا ایک مذہبی شلوک بھی شیئر کیا، جس میں بھگوان جگن ناتھ کو کائنات کے مالک اور تمام مخلوقات کے دلوں میں بسنے والی عظیم ہستی قرار دیتے ہوئے انہیں بار بار نمن پیش کیا گیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ جگن ناتھ رتھ یاترا غیر متزلزل عقیدت، ایمان اور بھگتی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا بھارت کی عظیم ثقافتی روایات کو محفوظ رکھنے اور بھگوان کے لیے عوام کی گہری عقیدت کی عکاس ہے۔ امت شاہ نے مہاپربھو جگن ناتھ، ویر بل بھدر اور ماتا سبھدرا سے ملک کے تمام شہریوں کی خوشحالی، امن اور فلاح و بہبود کے لیےپرارتھنا کی۔دریں اثنا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی جگن ناتھ رتھ یاترا کے آغاز پر عقیدت مندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان جگن ناتھ کی کرپا سے ہر شخص کی زندگی میں خوشی، امن، خوشحالی اور مثبت توانائی کا اضافہ ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام “جے جگن ناتھ” سے ہوا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

8 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

9 hours ago