قومی

Money laundering case:آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئیں جیکلین فرنانڈیز

سوکیش چندر شیکھر سے جڑے دوسو کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں بالی ووڈ کی اداکارہ جیکلن فرنینڈس(Jacqueline Fernandez) پٹیالہ کورٹ میں اپنے وکیل پرشانت پاٹل اور شکتی پانڈے بھی ان کے ساتھ تھے ۔  آج یعنی بیس دسمبر کو جیکلن کی دہلی کے پٹیالہ کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ دو سو کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس معاملے میں جیکلن فرنینڈس کا نام بھی شامل ہے۔جیکلن پر الزام ہے کہ انہوں نے چندرشیکھر سے تحفہ میں کار اور گھر کے علاوہ کئی قیمتی تحائف لئے ہیں۔ ای ڈی اور دہلی پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی معروف اداکارائیں جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی نے تحقیقاتی اداروں کے سامنے دوسوکروڑ کی منی لانڈرنگ میں ملوث سوکیش چندرشیکھر  سے منی لانڈرنگ کے بدلے مہنگی گاڑیاں پرندے اور دیگر قیمتی تحائف لینے کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہرقسم کی کارروائی میں تعاون کے لئے تیار ہیں ۔

مسٹر پاٹل اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ فرنینڈس چندر شیکھر سے ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔  وہ کہتے ہیں کہ یہ اس (ڈیٹنگ) سے پہلے کا مرحلہ تھا۔ وہ اس کا پیچھا کر رہا تھا اور اس کے والدین اور بہن بھائیوں کو فون کر رہا تھا اور انھیں متاثر کرنے کے لیے مہنگے تحائف خرید کر انہیں  دے رہا تھا۔ اور وہ اس پر غور کر رہی تھیں۔’

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی ٹھگ سوکیش چندرشیکھر نے  دسمبر 2020 اور اگست 2021 کے درمیان جیکلن فرنینڈس کو 10 کروڑ روپے اور اُس سے زیادہ کے گفٹ دئیے جبکہ ایک ای میل میں چندرشیکھر کو 15 لاکھ روپے واپس کرنے کے لئے وعدہ بھی کیا گیا ۔

ان کے خلاف جو معاملہ ہے وہ سوکیش چندر شیکھر نامی شخص کے ساتھ ان کے تعلقات کے گرد مرکوز ہے۔ سوکیش ایک 32 سالہ شخص ہیں ۔جن پر کئی لوگوں سے جبری پیسہ لینے کے الزامات ہیں جبکہ سرکاری حکام اور میڈیا میں انھیں ‘کون مین’ یعنی دھوکہ باز، جعل ساز یا فراڈیا کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago