نئی دہلی: بھارت اور اٹلی کے تعلقات کے درمیان ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک عجیب و غریب افواہ نے زبردست ہلچل مچا دی ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ تیزی سے وائرل ہونے لگا کہ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے۔ اس خبر کے پھیلتے ہی سوشل میڈیا صارفین، میم بنانے والوں اور دونوں لیڈروں کے حامیوں کے درمیان قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور لوگ دونوں ممالک کے تعلقات پر سوال اٹھانے لگے۔ افواہ کے وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ شاید دونوں لیڈروں کے درمیان تعلقات میں سردمہری پیدا ہوگئی ہے۔ تاہم جب اس معاملے کی تفصیلی جانچ کی گئی اور جارجیا میلونی کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا گیا تو حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ میلونی نے وزیر اعظم مودی کو کبھی اَن فالو نہیں کیا کیونکہ دونوں لیڈروں نے ایک دوسرے کو کبھی فالو ہی نہیں کیا تھا۔ یوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد ثابت ہوئی۔
سوشل میڈیا ماہرین کے مطابق جارجیا میلونی کے انسٹاگرام پر تقریباً 33 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں جن میں بڑی تعداد بھارتی صارفین کی ہے۔ جب بھی میلونی وزیر اعظم مودی کے ساتھ کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرتی ہیں تو بھارتی صارفین اس پر بھرپور ردعمل دیتے ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم مودی دنیا کے مقبول ترین لیڈروں میں شمار کیے جاتے ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر دس کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں، لیکن اس کے باوجود دونوں لیڈر ایک دوسرے کو فالو نہیں کرتے۔
اطلاعات کے مطابق میلونی کی فالوئنگ لسٹ کافی محدود ہے اور وہ صرف اپنے ملک کے چند اہم سرکاری اداروں اور عالمی سفارتی پلیٹ فارمز کو ہی فالو کرتی ہیں۔ اسی طرح وزیر اعظم مودی بھی میلونی کو فالو نہیں کرتے، البتہ دونوں لیڈر ایک دوسرے کی پوسٹس کو لائک، شیئر اور ری پوسٹ ضرور کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اَن فالو کرنے کی افواہ حقیقت سے کوسوں دور نکلی۔
مودی اور میلونی کی دوستی اس وقت بھی خبروں میں آئی تھی جب وزیر اعظم مودی نے روم کے دورے کے دوران میلونی کو بھارت کی مشہور ”میلوڈی“ ٹافی تحفے میں دی تھی۔ میلونی نے اس موقع کا ایک سیلفی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا جس میں وہ مسکراتے ہوئے کہہ رہی تھیں کہ ”وزیر اعظم مودی ہمارے لیے میلوڈی ٹافی لائے ہیں“۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا اور کروڑوں ویوز حاصل کیے تھے۔ دونوں لیڈروں نے بعد میں اعتراف بھی کیا تھا کہ وہ ”میلوڈی“ میمز اور ٹرینڈز سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں سنت ایشور سمان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر…
راجہ وڈنگ کے استعفے کے چند گھنٹے بعد کانگریس نے پرگٹ سنگھ کو پنجاب پردیش…
ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…
نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…
گاندھی جینتی پر دہلی سمیت کئی شہروں میں SIR اور مبینہ ’ووٹ چوری‘ کے خلاف…