قومی

Italian Ambassador On PM Modi Vision : وزیر اعظم مودی کا وژن شاندار ہے، 2047 تک بھارت پانچواں بڑا شپ بلڈر بنے گا: اٹلی کے سفیر

ممبئی، 29 اکتوبر: بھارت میں اٹلی کے سفیر انٹونیو انریکو نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 2047 تک بھارت کو دنیا کا پانچواں سب سے بڑا شپ بلڈر (جہاز ساز ملک) بنانے کا ہدف نہ صرف قابلِ عمل ہے بلکہ حقیقت کے قریب بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “لفظ وژن وزیر اعظم مودی سے جڑا ہوا ہے۔ ان کے پاس ہر شعبے کے لیے واضح اور عملی وژن ہے جو نتائج پر مبنی ہوتا ہے”۔ وہ ممبئی میں منعقدہ انڈیا میری ٹائم وِیک 2025 کے موقع پر بات کر رہے تھے۔ سفیر انریکو نے کہا کہ بھارت ایک مضبوط میرین پاور کے طور پر ابھر رہا ہے اور موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے 2047 تک شپ بلڈنگ میں دنیا کے ٹاپ فائیو ممالک میں شامل ہونا ممکن ہے۔

’’وزیر اعظم مودی کا وژن بالکل واضح ہے‘‘
بھوترا شپنگ کے کیپٹن دھننجے کمار نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 2016 سے میری ٹائم سیکٹر کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اس دوران ملک میں وَدھاون، وِژِنجم اور پارادیپ جیسے اہم بندرگاہوں میں تیزی سے توسیع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں، لاجسٹکس اور ریل رابطے کے فروغ سے بھارت اب زیادہ مؤثر طریقے سے کارگو (سامان کی ترسیل) کو سنبھال پا رہا ہے۔ مودی کا 2047 کا وژن اس سیکٹر کو نئی رفتار دے گا اور بھارت کو تجارت اور شپنگ کے میدان میں عالمی رہنما بنا سکتا ہے۔

’’حکومت صرف منصوبے نہیں، عمل بھی کر رہی ہے‘‘
انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کی وائس چانسلر مالنی وی شنکر نے کہا کہ مرکزی وزیر نے پروگرام کے دوران مارٹائم انڈیا وژن 2030 کا ذکر کیا جو پانچ سال قبل شروع کیا گیا تھا، اور اب توجہ مارٹائم ایکشن پلان 2047 پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں پیش کی گئی نئی پہلیں حکومت کے طویل المدتی اہداف کے مطابق ہیں۔ ’’یہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت صرف کاغذی منصوبے نہیں بنا رہی بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کر رہی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرالا میں وِژِنجم پورٹ اور مہاراشٹر کے وَدھاون پورٹ میں ریاستی حکومتوں کی شراکت داری ایک مثبت اشارہ ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ اب بندرگاہی ترقی میں ریاستی حکومتیں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

1 hour ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

2 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

3 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

3 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

4 hours ago